محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے رمضان المبارک کے مہینے میں صوبہ بھر کے تما م سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔

سوموار سے ہفتہ تک صبح 8:30 سے 1 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 8:30 سے 12:30 تک اسکول کھلیں گے۔ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں دوسری شفٹ کا آغاز دن 1 بجے ہوگا اور چھٹی 4 بجے ہوگی۔ جمعے والے دن دوسری شفٹ اڑھائی بجے شروع ہوگی اور چھٹی 5 بجے ہوگی۔

دوسری جانب سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔

جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔

رمضان المبارک میں سندھ کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔

جمعے کے روز سیکینڈری، ہائرسیکنڈری اور ایلیمینٹری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30 تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسکول ٹائمنگ پنجاب جمعہ سندھ سوموار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سوموار جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11 45 سے شام رمضان المبارک سنگل شفٹ 8 00 سے سے 11 30 تک ہوگی منٹ تک ہوگی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا : تعلیمی اداروں میں سٹڈی ٹوور، پکنک پر پابندی

پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں سٹڈی ٹوور اور پکنک پر پابندی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا

اعلامیہ کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے سٹڈی ٹور اور پکنک پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے افسران، پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے سربراہان کو عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی: دبئی میں بارش ، پاک بھارت ٹاکرا منسوخ ہونے کا امکان کم ہے ، محکمہ موسمیات

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں پہلا روزہ اور عیدالفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی
  • رمضان المبارک کیلئے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات مقرر
  • رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے نئے اوقات مقرر
  • رمضان المبارک کا آغاز کب اور عید کس دن ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
  • رمضان المبارک کی آمد،سکولوں کے اوقات کار تبدیل
  • یواے ای : رمضان المبارک میں صرف ساڑھے تین گھنٹے کام کا نوٹیفکیشن جاری
  • تعلیمی انحطاط
  • خیبر پختونخوا : تعلیمی اداروں میں سٹڈی ٹوور، پکنک پر پابندی