شہید سید حسن نصر اللہ کی عجیب و غریب دو حرفی وصیت کا متن
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ذرائع ابلاغ میں شہید سید حسن نصر اللہ کی مختصر وصیت کا عکس شائع ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ کی وصیت کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرّحمن الرّحیم
أوصیکم بأن یکون إیمانُکم بقیادة سماحة الإمام الخامنئی (دام ظلّه) محکماً و قویاً مِنأجلِ خیر دنیاکم و آخرتکم۔
دنیا اور آخرت کی بھلائی کے لیے میں آپ کو وصیت کرتا ہوں کہ حضرت امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی قیادت پر مضبوط اور محکم ایمان کیساتھ باقی رہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 فلسطینی شہید
فلسطینی شہریوں کے مصائب میں کمی نہ آسکی، غزہ پراسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفاہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا، صیہونی فوج نے سکیورٹی زون کا حصہ قرار دیتے ہوئے راستے بند کر دیئے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے، 18 مارچ سے غزہ پر اسرائیل کے تازہ 36 حملوں میں صرف بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 18 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1500 سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن چکے، شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 912 ہوگئی، 1 لاکھ 15 ہزار 981 فلسطینی زخمی ہیں۔
حماس نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر تین راکٹ داغ دیئے جن کی اسرائیل نے تصدیق کی، اسرائیلی حکام نے کہا کہ راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔