عمران کی 10 ماہ سے پہلے رہائی نظر نہیں آرہی، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 10 ماہ سے قبل عمران خان رہا ہوتے نظر نہیں آرہے.
نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ کا فوکس بانی پی ٹی آئی نہیں پاکستان ہے.
عمران خان بھی اسی نرسری سے آئے ہیں، سیاست دان اندر پاؤں اور باہرگریبان پکڑتے ہیں، آٹھ سے دس مہینے بانی جیل سے باہر نظرنہیں آرہے.
پی ٹی آئی سمجھوتہ کرکے بیٹھی ہے، حکومتیں آئیں یا جائیں اہم پاکستان ہے، کرکٹ کی کارکردگی کے سوال پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ ٹیم اشتہارات میں چھکے لگاتی اورگراؤنڈ میں اسے گیند نظرنہیں آتی، اسی طرح جمہوریت بھی اشتہارات میں نظرآتی ہے، اصلیت میں سیاستدانوں کو بھی بال نظرنہیں آتی.
یہ سب لوگ ڈی ایچ اے میں رہنا پسند کرتے ہیں، اس حمام میں سارے ننگے ہیں، سیاستدان بے ایمان، چور اور ڈکٹیٹروں کی طرح پارٹیاں چلاتے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نہیں ا
پڑھیں:
کوئی احتجاج نظر نہیں آرہا گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، فیصل واوڈا
پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر مسئلے کے حل کیلئے فوج کو پکارا جارہا ہے، جب اکثریت مسئلے فوج نے حل کرنے ہیں تو اس کی تعریف تو کیا کریں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں سیاستدان بے ایمان مکار فنکار اور چور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا، ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔ یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز ایجنٹس نے پریس کانفرنس کی، اس دوران فیصل واوڈا بھی پہنچے اور کہا کہ میں کسٹم ایجنٹس کے ساتھ یکجہتی کرنے نہیں آیا آپ کا مسئلہ حل کرنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ بروز بدھ سینیٹ کی فنانس کمیٹی میں تشریف لائیں سلیم مانڈوی والا اس کے چیئرمین ہیں، ہر مسئلے کے حل کیلئے فوج کو پکارا جارہا ہے، جب اکثریت مسئلے فوج نے حل کرنے ہیں تو اس کی تعریف تو کیا کریں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ سالانہ 4800 ارب روپے کا نقصان انتہائی قابلِ تشویش ہے، میڈیا کا کردار انتہائی اہم رہا ہے، میڈیا اس طرز کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، کسٹم ایجنٹس کے معاملے پر وزیرِ خزانہ اور وزیر مملکت سے اس مسئلے سے متعلق بات کروں گا، ہم اس میں ملوث افسر پر بھی کارروائی کریں گے، ابھی تو میری ٹائم کی صرف فائل کو ہاتھ لگا کر 60 سے 70 ارب روپے بدعنوانی پکڑی ہے، ہوم ورک مکمل کرکے نام بھی سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں شامل تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں، کوئی گرینڈ الائنس یا ہنگامہ احتجاج نظر نہیں آرہا۔