شہید مقاومت کی یاد میں گلگت اور استور میں شمعیں روشن
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
استور میں ایم ڈبلیو ایم کے کوارڈینیٹر شیخ قمر شاکری اور دیگر شرکاء نے شمعیں روشن کی، شہدائے مقاومت کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ ادھر گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ہسپتال چوک میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
گلگت میں ہسپتال چوک پر شمعیں روشن کی گئیں
گلگت میں شمعیں روشن کرتے ہوئے
گلگت ہسپتال چوک
گلگت ہسپتال چوک
ایم ڈبلیو ایم کے مقامی رہنماوں نے شمعیں روشن کیں
گلگت ہسپتال چوک پر شمعیں روشن کی گئیں
گلگت
استور میں شہدائے مقاومت کی یاد میں شمعیں روشن کرتے ہوئے
استور میں بھی ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شمعیں روشن کی گئیں
ایم ڈبلیو ایم کے کوارڈنیٹر شیخ قمر شاکری شرکاء کے ساتھ
اسلام ٹائمز۔ شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ و سید ہاشم صفی الدین کی یاد میں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گلگت اور استور میں شمعیں روشن کی گئیں۔ استور میں ایم ڈبلیو ایم کے کوارڈینیٹر شیخ قمر شاکری اور دیگر شرکاء نے شمعیں روشن کی، شہدائے مقاومت کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ ادھر گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ہسپتال چوک میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں ایم ڈبلیو ایم کے شمعیں روشن کی گئیں شہدائے مقاومت استور میں مقاومت کی گلگت میں
پڑھیں:
داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت میں ایک کھرب کا اضافہ
سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں10میں سے 4ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
آئی ٹی اسٹارٹ اپس، ٹریننگ اور وی سی کے لیے 5ارب روپے کا منصوبہ منظور
حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دی ہے اور سی ڈی ڈبلیو پی نے مجموعی طور پر 10 ترقیاتی منصوبے پیش کیے گئے جن میں سے 4کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدرات سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، جس میں 10ترقیاتی منصوبوں کو منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا تاہم صرف 4منصوبوں کی منظوری اور 6کو ایکنک بھیج دیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے داسو منصوبے کی لاگت میں اضافے پر اظہار برہمی کیا۔سی ڈی ڈبلیو پی نے 6منصوبے ایکنک کو بھجوا دیے ، بلوچستان میں تعلیم کے معیار اور رسائی کیلئے 28ارب روپے کا منصوبہ تجویز کیا گیا، شیخوپورہ میں قائداعظم یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں آئی ٹی اسٹارٹ اپس، ٹریننگ اور وی سی کے لیے 5ارب روپے کا منصوبہ اور قومی سیمی کنڈکٹر پروگرام کے پہلے مرحلے کی منظوری دی گئی۔اسی طرح فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کسٹمز کمپلیکس اور ڈیجیٹل اسٹیشنز کے لیے 16 ارب روپے کا منصوبہ زیر غور آیا، سندھ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 12 ارب روپے کی تجویز دی گئی اور کوئٹہ کے پانی کے بحران کے حل کے لیے تقریباً 10 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک کے سپرد کردیا گیا۔اجلاس میں بلوچستان میں پانی سپلائی کے انتظام اور زرعی زمین کی آب پاشی کے لیے 17 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک کے حوالے کردیا گیا۔