علامہ راجہ ناصر کو گرفتار کیا گیا تو سخت ردعمل دینگے، سید علی رضوی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان کے کروڑوں محب وطن محروموں اور مظلوموں کی آواز اور امید ہیں، انہیں گرفتار کیا گیا تو سخت ردعمل دینگے، پھر حالات کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ علامہ راجہ ناصر کو گرفتار کیا گیا تو ردعمل سخت ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان کے کروڑوں محب وطن محروموں اور مظلوموں کی آواز اور امید ہیں، انہیں گرفتار کیا گیا تو سخت ردعمل دینگے، پھر حالات کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر
پڑھیں:
ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کا قتل، دفترخارجہ کا ردعمل بھی آگیا
اسلام آباد:دفترخارجہ نے گزشتہ روز ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستان کے ضلع مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے افسوس ناک قتل پر بیان جاری کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستا کا ضلع مہرستان پاک-ایران سرحد سے تقریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور ہمارے سفارتی مشن نے فوری طور پر ان افراد کی شناخت کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اورعوام اس افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ اور صدمے سے دوچار ہیں، وزیر اعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی ہدایت پر تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات یقینی بنایا جا سکیں تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے اور جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کو فوری طور پر وطن واپس لایا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران میں اپنے شہریوں کے اس بزدلانہ اور غیر انسانی قتل کی شدید مذمت کرتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ایرانی حکام واقعے کی تحقیقات میں مکمل تعاون فراہم کریں گے اور میتوں کی بروقت وطن واپسی یقینی بنائیں گے۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ مزید تفصیلات بشمول جاں بحق افراد کی شناخت اور واقعے کی وجوہات کے بارے میں معلومات دستیاب ہوتے ہی فراہم کر دی جائیں گی۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد انہیں قرار واقعی سزا دی جائے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائی جائیں۔