تحریک انصاف نے پانی کے مسئلے پر سندھ کی حمایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
فائل فوٹو۔
تحریک انصاف نے پانی کے مسئلے پر سندھ کی حمایت کر دی، محمود اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر نے قادر مگسی اور ایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی سندھ کی جماعتوں سے اتحاد بنانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پانی سے بڑا کوئی حق نہیں، اب یہ حق بھی چھینا جا رہا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ دریائے سندھ کے پانی کا رُخ موڑ کر سندھ کو حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نہ چاہے تو یہ حکومت دو دن بھی قائم نہیں رہ سکتی۔
قادر مگسی نے کہا کہ پانی سے متعلق ہمارا موقف مشترک ہے۔
ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ انھوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد سے استدعا کی ہے کہ وہ سندھ کے پانی کے مسئلے پر اسٹینڈ لے۔ ماضی میں بھی ن لیگ نے سندھ کے لوگوں کو نظر انداز کیا اور اب بھی کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی کا وفد دیگر جماعتوں سے بات چیت کے لیے سندھ کے دورے پر ہے، اور اس سے پہلے انھوں نے فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا سے بھی ملاقات کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سندھ کے
پڑھیں:
تحریک انصاف حیدرآباد کے تحت خواتین ورکرزکنونشن کا انعقاد
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ حیدراباد کی جانب خواتین ورکرز کنونشن”کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بطور مہمان خاص مرکزی جنرل سیکریٹری وومن ونگ روبینہ شاہین اور مرکزی نائب صدر صبا افضل نے شرکت کی۔سندھ کی صدر سیرینہ عدنان کنول رندھاوا اور انکی کیبنٹ۔ڈویژنل صدر مہرالنساء بلوچ قمر چیمہ افروز شوروسبین خان اور انکی کیبنٹ۔ضلع کی تمام کیبنٹ۔ٹاؤنز کی تنظیمیں,یونین کمیٹیز کی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔اور ایک شاندار کنونشن منعقد ہوا ۔