کبریٰ خان کی مکہ میں رخصتی کی ویڈیو شیئر کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
ازدواجی بندھن میں بندھنے والے پاکستانی اداکارہ کی رخصتی کی ویڈیو سامنے آگئی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو مسجد الحرام میں نکاح کے بعد مکہ میں رخصتی کی ہے جس میں انہیں قرآن مجید کے سائے میں اہل خانہ نے گوہر رشید کے ساتھ رخصت کیا۔
رخصتی کی تقریب میں باقاعدہ اسٹیج بنا جبکہ رسومات بھی ادا کی گئی تھیں جس میں دونوں کے اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔کبریٰ خان نے اپنی رخصتی میں دیگر دلہنوں کی طرح سرخ رنگ کا روایتی جوڑا پہنا اور نہ ہی گوہر رشید روایتی دلہا کے جوڑے میں نظر آئے۔
اس ویڈیو کو صارفین نے بہت پسند کیا ہے اور دونوں اداکاروں کی نئی زندگی کی شروعات پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ نکاح اور رخصتی کے بعد گوہر اور کبریٰ کی شادی کے حوالے سے ایک روز قبل قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں رشتے داروں اور شوبز ستاروں نے شرکت کی تھی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رخصتی کی
پڑھیں:
اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا، سابق پاکستانی ہائی کمشنر
عبدالباسط --- فائل فوٹوپاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا۔
بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عبدالباسط نے کہا کہ اگر بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو وہ ہمارے ساتھ شیئر کرے، اگر شیئر نہیں کرنا چاہتا تو دونوں ممالک بین الاقوامی تحقیقات کرواسکتے ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اگر بھارت اُس کےلیے بھی تیار نہیں ہے تو پھر یہ اُس کی اپنی مرضی ہے لیکن اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا۔
اسلام آباد بھارت کے ایک ممتاز ماہرِ آبی وسائل نے...
سابق ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پاکستان میں مختلف دہشتگرد سرگرمیوں میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، پاکستان کو بھی بھارت سے متعلق کئی خدشات ہیں۔
عبدالباسط نے مزید کہا کہ اگر بھارت نے مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کےلیے تیار ہے، تاہم امید ہے عقل و دانش کا مظاہرہ کیا جائے گا۔