بشریٰ انصاری بیٹیوں کو یاد کرکے آبدیدہ؛ والدین سے غافل مصروف بچوں کو مشورہ دے ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کو بیٹیوں کی یاد ستانے لگی جس کا اظہار نہایت جذباتی انداز میں ایک ویڈیو بیان میں کردیا۔
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اپنے ایک وی لاگ میں بیٹیوں مِیرا اور نریمان انصاری کا جذباتی انداز میں زکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
اداکارہ نے روہانسی ہوتے ہوئے کہا کہ دل چاہتا ہے میری بیٹیاں میرے پاس کراچی واپس آ جائیں مگر یہ ایک مشکل کام ہے۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ بیٹیوں کی بھی مجبوریاں ہیں کیوں اب وہ بچوں کی مائیں ہیں اور ان کے بچے یہاں آکر پریشان ہوجاتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
اداکارہ نے اس تلخ حقیقت کو بھی بیان کیا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو اپنے والدین کا مرکز تھے اور جب ہمارے بچے ہوئے تو والدین کی جگہ ان بچوں نے لے لی۔
بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ اسی طرح اب میری بیٹیوں کے بچے ہوگئے ہیں تو ان کی پہلی ترجیح ان کے بچے ہی ہوں گے۔
بشریٰ انصاری نے اپنے وی لاگ میں مصروفیت کے باعث اپنے والدین سے غافل بچوں کو مشورہ دیا کہ والدین سے ملتے رہیں یا کم از کم کال پر ضرور رابطہ رکھیں۔
اداکارہ نے کہا کہ والدین کہتے نہیں لیکن وہ ہر وقت اپنے بچوں کی کال اور ان کی توجہ کے منتظر رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ بشریٰ انصاری نے اپنے سابق شہور اقبال انصاری سے طلاق کے بعد حال ہی میں دوسری شادی کی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلیات میں نوجوان کا قتل، مشتعل ہجوم نے پولیس کی موجودگی میں قاتل چوکیدار کو مار ڈالا
نتھیا گلی:گلیات میں گاڑی کھڑے کرنے کے معاملے پر مقامی نوجوان کے قتل پر مشتعل ہجوم نے قاتل چوکیدار کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ چھانگلہ گلی کے علاقے سیر غربی میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی پارکنگ میں عمران عباسی نامی مقامی نوجوان گاڑی کھڑی کرکے گھر چلا گیا اور دوسرے دن آیا تو چوکیدار نے تکرار شروع کر دی۔
چوکیدار خان زمان نے چھری کے پے درپے وار کر کے نوجوان عمران عباسی کو قتل اور بھائی کو زخمی کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی کثیر تعداد پہنچ گئی اور سوسائٹی کے 5 گھروں کو آگ لگا دی جس پر گلیات بھر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
قاتل چوکیدار ہجوم کو دیکھ کرعمارت کے تہہ خانہ میں چھپ گیا جس پر پولیس دیوار توڑ کر اندر داخل ہوگئی اور قاتل کو تہہ خانہ سے باہر نکالا جسے دیکھتے ہی ہجوم بے قابو ہوگیا۔ مشتعل ہجوم نے اپنی عدالت لگا کر قاتل کو پتھر اور ڈنڈے مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تشدد اور ہنگامے سے کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، قاتل چوکیدار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ابیٹ آباد اسپتال منتقل کر دی گئی۔