ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10خوارج ہلاک، سینیٹائزیشن آپریشن جاری ، آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10خوارج ہلاک، سینیٹائزیشن آپریشن جاری ، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )ضلع خیبر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 23 اور24 فروری کی درمیانی رات خیبرکے علاقے باغ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فوجی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس کے نتیجے میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، سات خوارج ہلاک
سٹی 42: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں سات خوارج کو جہنم واصل کردیا
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن درابن میں کیاگیا جہاں چار خوارج ہلاک ہوئے ، دوسری کارروائی مڈی کے علاقے میں کی گئی جہاں تین خوارج مار دیے گئے ، ہلاک خوراج سے گولیاں اور ہتھیار برآمد ہوئے ، ہلاک خوارج مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ،علاقے میں دیگرخوارج کی تلاش کے لئے سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عزم ہیں۔
مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی