WE News:
2025-02-24@19:01:10 GMT

یورپی یونین نے شام پر سے متعدد اقتصادی پابندیاں ہٹالیں

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

یورپی یونین نے شام پر سے متعدد اقتصادی پابندیاں ہٹالیں

یورپی یونین نے ملک کی سیاسی منتقلی کے دوران جمہوری ترقی کی حمایت کرنے کی کوشش کے طور پر شام پر سے متعدد اقتصادی پابندیاں ہٹا دیں۔

تنظیم نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اس نے تیل، گیس اور بجلی، ہوا بازی سمیت ٹرانسپورٹ سیکٹر پر بھی پابندیاں معطل کردی ہیں۔

تاہم یورپی یونین نے خبردار کیا کہ اگر شام کی ڈی فیکٹو قیادت متوقع اصلاحات پر عمل درآمد نہیں کرتی ہے تو اس فیصلے کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام، اسد دور حکومت میں لاپتا افراد کے لواحقین کو اپنے پیاروں کی تلاش

یورپی یونین نے 5 بینکوں کو فنڈ دینے اور بعض اقتصادی وسائل فراہم کرنے کا امکان بھی بحال کردیا جبکہ شام کو ذاتی استعمال کے لیے پرتعیش اشیا کی ایکسپورٹ پر پابندیوں میں بھی نرمی کی جائے گی۔

تاہم یورپی یونین نے شام میں تمام اقتصادی شعبوں اور افراد پر پابندیوں کو برقرار رکھا ہے جو معزول صدر بشار الاسد کے دور میں لگائی گئی تھیں۔ ملک کی نئی قیادت نے مغرب پر زور دیا ہے کہ وہ پابندیوں میں نرمی کرے تاکہ شام کو برسوں کی ظالم حکمرانی اور خانہ جنگی سے نکالنے میں مدد مل سکے۔

یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے وزرائے خارجہ نے منتخب پابندیوں کو معطل کرنے کا فیصلہ شام میں ایک جامع سیاسی منتقلی اور اس کی تیزی سے اقتصادی بحالی، تعمیر نو اور استحکام کی کوششوں کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔

یورپی یونین نے مزید کہا کہ اگر شام کے عبوری حکمران غلط سمت میں آگے بڑھتے ہیں تو پابندیاں دوبارہ عائد کردی جائیں گی۔

مزید پڑھیے: بشار الاسد حکومت کا خاتمہ: شام نے روس کے ساتھ طویل المدتی فوجی معاہدہ ختم کردیا

یاد رہے کہ حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) مسلح گروپ کے رہنما احمد الشارع کو گزشتہ ماہ ملک کے بیشتر سابق باغی دھڑوں کے اجلاس کے بعد عبوری صدر نامزد کیا گیا تھا۔ ان کی تنظیم نے اسد خاندان کی 5 دہائیوں کی حکمرانی کا تختہ الٹ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

شام شام پر اقتصادی پابندیاں یورپی یونین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شام پر اقتصادی پابندیاں یورپی یونین یورپی یونین نے

پڑھیں:

اقوام متحدہ میں یوکرین جنگ پر روس کی حمایت کیلیے امریکی قرارداد مسترد

امریکا کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین جنگ بندی کی پیش کی گئی قرارداد کو کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں روسی جارحیت کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

اس کے برعکس جنرل اسمبلی نے یوکرین کی حمایت میں یورپی ممالک کی قرارداد منظور کرلی جس میں روس سے فوری طور پر یوکرین سے فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

یوکرین کی قرارداد کے حق میں 93 جب کہ مخالفت میں صرف 18 ووٹ پڑے 65 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

یورپی قراردار کی یہ کامیابی گزشتہ ووٹنگز سے کم تھی جب 140 سے زائد ممالک نے روس کی جارحیت کی مذمت کی تھی۔

خیال رہے کہ امریکا نے یوکرین پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ اپنی قرارداد واپس لے تاہم یوکرین نے ایسا نہی کیا۔

یورپی یونین کی جانب سے پیش کی گئی تین ترامیم کو منظور کیا گیاجس کے بعد یہ ترمیم شدہ قرارداد منظور کی گئی۔

پاکستان نے دونوں قراردادوں پر ووٹ دینے سے اجتناب کرتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں یوکرین جنگ پر روس کی حمایت کیلیے امریکی قرارداد مسترد
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف منگل سے ازبکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
  • یوکرین میں روسی مداخلت کے تین سال مکمل، مغربی لیڈر کییف میں
  • یوکرین جنگ: یورپی یونین اور امریکا آمنے سامنے، اقوام متحدہ میں آج اہم ووٹنگ
  • سعودی سرمایہ کاری
  • یورپی قوانین کی خلاف ورزی: گوگل پر جرمانہ عائد کرنے کی تیاریاں
  • پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا، بلومبرگ
  • سماجی و اقتصادی ترقی کو متحرک کرنے کے لیے سیاحت کا فروغ ضروری ہے. ویلتھ پاک
  • لاہور: پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے تحت پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا جارہاہے