کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک میں  گراں فروشی کی روک تھام کے لئے اقدامات کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔گراں فروشی کے خلاف پہلے ہی جاری مہم کو موثر بنانے کے لئے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں قائم شکایتی سیل کے ساتھ ساتھ کراچی ہول سیلرز گروسری ایسو سی ایشن کے دفتر میں بھی ایسو سی ایشن کے تعاون سے شکایتی سیل قائم کر دیا ہے، شکایتی سیل میں ایسو سی ایشن اور کراچی انتظامیہ کے نمائندے فرائض انجام دیں گے۔

پیر کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبد الروف ابراہیم کے ہمراہ جوڈیا بازار میں میڈیا کے موجودگی میں کمپلینٹ سیل کا افتتاح کیا اور میڈیا سے بات چیت کی۔ ہول سیلرز گروسری ایسو سی ایشن کے چیئرمین نے  شکایتی سیل کے فون نمبرز جاری کر دیے جو درج ذیل ہیں۔

02132774537 ،02132774547 ،02132774557 اور 02132774567 چیئرمین ایسو سی ایشن عبدر الروف ابراہیم نے کہا کہ شکایتی سیل میں شہری ان نمبروں پر صبح نو بجے سے سات بجے تک شکایت درج کراسکیں گے  جبکہ ایسوسی  ایشن کے دفتر واقع دوسری منزل کوئٹہ والا بلڈنگ بالمقابل سٹی کورٹ میں بھی شکایت وصول کی جائے گی۔

کمشنر نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ گروسری ایسوسی  ایشن  کے  تعاون  سے قیمتیں کنڑول  کرنے  میں مدد ملے گی انھوں نے کہا کہ کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان میں سرکاری نرخوں کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے بھرپور اور بلا رعایت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گراں فروشوں  کے خلاف بلا رعایت  کارروائی  ہوگی بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ گرفتاریاں بھی کی جائیں گی انھوں نے گراں فروشو ں کو تنبیہ کی کہ وہ سرکاری نرخوں کے مطابق اشیا فروخت کریں سختی سے سرکاری نرخوں پر عمل کریں، گراں فروشی کے خلاف جوڈیا بازار سیل سے ملنے والی شکایات کے ازالے کے لئے بھی یکساں کارروائی کی جاے گی۔

اس سے گراں فروشی کی روک تھام کے اقدامات موثر ہوں گے شہری چاول دالیں گھی چینی مصالحہ  جات  سمیت کریانہ کی تمام اشیا سے متعلق گراں فروشی کی شکایت کرا سکیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایسو سی ایشن کے کے لئے

پڑھیں:

کراچی میں کینال منصوبے کیخلاف ریلی، شرکاء کے تشدد سے   2 پولیس اہلکار زخمی 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ)کراچی میں جئے سندھ قومی محاذ کے تحت دریائے سندھ سے کینال نکالنے اور زمینوں پر قبضوں کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شارع فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب پہنچے تو پولیس نے شرکاء  کو ریڈزون جانے سے منع کیا اور پریس کلب جانے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنے کا کہا جس پر بعض مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا مظاہرین کے تشدد سے ایس ایچ او صدر تھانہ اور ایس ایس پی جنوبی کا گن مین زخمی ہو گئے بعد ازاں پولیس اور رینجرز نے صورتحال پر قابو پایا جس کے بعد ریلی کے شرکاء پریس کلب پہنچے جہاں خطاب میں مقررین نے کہا کہ سندھو دریا کا پانی چرایا جا رہا ہے جس سے سندھ بنجر ہو جائے گا زراعت تباہ ہو جائے گی اور کراچی کو بھی پانی نہیں مل سکے گا ۔

متعلقہ مضامین

  • خفیہ اطلاع پر کارروائی، کروڑوں کی منشیات برآمد
  • سندھ ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کیخلاف درخواستیں آئینی بینچ کو بھیج دیں
  • منشیات فروشی کا الزام: ملزم ساحر کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع
  • کراچی میں کینال منصوبے کیخلاف ریلی، شرکاء کے تشدد سے   2 پولیس اہلکار زخمی 
  • چٹ پٹے اچار میں ملاوٹ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ
  • الخدمت سندھ کا راشن تقسیم کے لیے فوڈ حب کا افتتاح
  • مصطفیٰ قتل کیس میں نیا موڑ، معروف پاکستانی اداکار کا بیٹا منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار
  • رمضان سے قبل گراں فروشوں ،نا جائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے‘جاوید قصوری
  • کراچی میں چارجڈ پارکنگ کیخلاف کارروائی شروع