بھارتی بلے باز پاکستان کیخلاف جیت کے باوجود ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شریاس ایر پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔
دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شریاس ایر نے صحافی سے پوچھا ’کیا آپ بتا سکتے ہیں میچ کے اختتام پر کتنے اوور بچے تھے؟ 45 گیندیں؟ ٹھیک ہے۔‘
جواب ملنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم اور جلدی جیت سکتی تھی۔ وہ ایک آسان فتح ہوتی۔
67 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلنے والے شریاس ایر کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم اور جارحانہ کرکٹ کھیلتی تو تھوڑا اور پہلے جیت جاتی۔
ابرار احمد کی تعریف کرتے ہوئے بھارتی بلے باز کا کہنا تھا کہ ابرار نے بہت اچھی بولنگ کی۔ ان کے لیے یہ چیز اہم تھی کہ ابرار کا اسپیل نکال لیں اور اس ہی دوران اسٹرائیک گھماتے رہیں۔ اس میں کچھ وقت لگا لیکن بعد میں آنکھیں سیٹ ہوگئیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی پر ویرات کوہلی کی لب کشائی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر و سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جیت پر کہا ہے کہ میں نے کھیل کے دوران جو طریقہ کار اپنایا وہی میرا ون ڈے میں کھیلنے کا انداز ہے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب روہت شرما آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد مجھ پر ذمہ داری آگئی تھی، میں نے جو طریقہ کار اپنایا اس سے خوش تھا۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کی وجہ کون؟ کپتان رضوان نے بتادیا
ویرات کوہلی نے کہاکہ مجھے سمجھ ہے کہ کھیل کے دوران کیا کرنا ہے، میں نے میچ کے دوران خود کو بار بار یاد دلایا کہ فیلڈنگ پر 100 فیصد توجہ دینی ہے۔ اور آج کی فیلڈنگ پر مجھے فخر محسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب آپ سر جھکا کر اپنے کام میں لگ جائیں تو چیزیں خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہیں۔
ویرات کوہلی نے کہاکہ آج کے میچ میں سبھی کو سیکھنے کا موقع ملا جو آنے والے میچز میں ہمیں کام آئےگا۔
یہ بھی پڑھیں ویرات کوہلی نے کون سے 2 اہم اعزاز اپنے نام کرلیے؟
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں ںے فیلڈنگ میں جہاں بھرپور کارکردگی دکھائی وہیں بیٹنگ میں آخر گیند پر چوکا لگا کر سینچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کو فتح سے ہمنکار بھی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک بھارت میچ پاکستان شاندار کارکردگی لب کشائی میچ وی نیوز ویرات کوہلی