نارتھ ناظم آباد، گڑھے میں گر کر 2 مزدور جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
فوٹو فائل
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گڑھے میں گر کر 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق مزدور سیوریج لائن کےلیے کھدائی کررہے تھے، ایک مزدور سلپ ہوکر گرگیا، دوسرا اُسے بچانے کےلیے گیا تو وہ بھی سلپ ہوگیا۔
حکام کے مطابق گڑھے کے قریب گٹر کا ڈھکن کھول کر مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راجن پور: گزشتہ رات اغوا ہونے والے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
راجن پور: پنجاب پولیس نے راجن پور میں گزشتہ رات اغوا ہونے والے تین مزدوروں کو واردات کے چند گھنٹوں کے اندر بازیاب کرالیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کچہ کے مجرمان کا تعاقب کیا۔ مغویوں کو کل رات تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق اغواکار مغویان کو اندرون کچہ کی طرف لے کر جا رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موثر پلاننگ کے ساتھ آپریشن کیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی پیش قدمی اور بھرپور جوابی کارروائی کے باعث اغوا کار مغویان کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
راجن پور پولیس نے بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز اور بھاری اسلحہ کے ساتھ یہ آپریشن انجام دیا۔ مغویوں کی بازیابی پر ان کے ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی مزدوروں کو بازیاب کروانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے۔