Daily Mumtaz:
2025-04-15@09:30:03 GMT

بجلی کے شعبے کا گردشی قرض ختم کرنے کا پلان تیار

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

بجلی کے شعبے کا گردشی قرض ختم کرنے کا پلان تیار

حکومت نے بجلی کے شعبے کا گردشی قرض ختم کرنے کا پلان تیار کرلیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی محمد علی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کو حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا حکومت گردشی قرض پر سود معاف کروائے گی اور اصل رقم ادا کرنے کیلئے بینکوں سے فکس شرح پر قرض لیا جائے گا جبکہ درآمدی آئل پر چلنے والے آئی پی پیز کا ریٹرن ڈالر سے مقامی کرنسی میں بدل دیا گیا ہے اور سرکاری آئی پی پیز سے بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔
معاون خصوصی نے بتایا کہ آئی پی پیزسے فرنس آئل اور کوئلے کی مد میں اضافی ادائیگیاں واپس کروادی ہیں، حکومتی پاور پلانٹس سے بات چیت حتمی مراحل میں ہے، سولر اور ونڈ کے پینتالیس آئی پی پیز سے بات چیت بھی جلد مکمل کرلی جائے گی ۔
کمیٹی کو بتایا گیا رمضان کے دوران بجلی چوری والے علاقوں کو بھی بلاتعطل بجلی دی جائے گی۔
کمیٹی کو بتایا گیا وقت کی بچت کیلئے فرانزک آڈٹ کے بجائے معاہدوں پر براہ راست نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
کمیٹی رکن شبلی فراز نے کہا بینکوں سے قرض لے کر گردشی قرض ادا کرنا مسئلے کا حل نہیں ، عوام کو سحر و افطار اور عید کے روز بجلی دینے کی باتوں کے بجائے لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کا مستقل حل نکالا جائے۔
کمیٹی میں وزیر توانایی اویس لغاری نے کہا آئی پی پیز سے معاہدے مشاورت سے ختم کررہے ہیں زبردستی نہیں ، مستقبل میں بجلی مزید سستی ہوگی اور سولر پر ٹیکس لگانے کا پہلے کوئی ارادہ تھا نہ آئندہ ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ئی پی پیز

پڑھیں:

بتایا جائے کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی فلسطین پر کیا پالیسی ہے؟حامد رضا

قومی اسمبلی اجلاس میں غزہ   کے معاملے پر بحث کے دوران سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزدہ حامد رضا نے کہا ہے کہ  بتایا جائے کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی فلسطین پر کیا پالیسی ہے؟

حافظ حامد رضا   نے کہا کہ غزہ میں ستر ہزار فلسطینیوں کی شہادت ہوچکی،  کیا ستر ہزار قبلہ اول کے شہدا کے باوجود اس اسلامی فوجی اتحاد کی کوئی پالیسی ہے؟ بتایا جائے فلسطین کے لیے احتجاج کرنے والوں کو ریڈزون میں داخلے کی کوشش پر لاٹھیاں کیوں ماری جاتی ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ کیا فلسطین پر احتجاج کرنا اسلام آباد میں جرم ہے ؟ او آئی سی اجلاس بلاکر اسرائیل کو وارننگ دی جائے ورنہ جہاد کے اعلان پر عمل کیا جائے، بتایا جائے کہ وفاقی و پنجاب حکومت کی فلسطین پر کیا پالیسی ہے؟

حامد رضا نے کہا کہ وفاق میں فلسطین کے لئے احتجاج کرنے والوں کی گرفتاریاں کی گئیں، پنجاب میں فلسطین کے پرچم پی ایس ایل میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود لوگوں سے چھین لئے گئے، اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ کی گاڑیوں سے فلسطین کے پرچم اتار لئے گئے۔

سندھ حکومت کی تحسین کرتا ہوں کہ اس نے فلسطین کے لئے تمام مظاہروں کی اجازت دی، حکومت پچیس ہزار فلسطینی بچوں کو ہی لاکر انہیں بچائے،  آج کی قرارداد میں اسرائیل کے لیے وارننگ شامل کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی کیخلاف عالمی پالیسی تیار کی جائے : محسن نقوی : مل کر کام کرینگے: امریکی ارکان کانگریس
  • پاکستان، افغانستان کے معاملات میں بہتری آرہی ہے: عرفان صدیقی
  • امریکی وفد سے ملاقات نہ کرنے پر پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کی بیرسٹر گوہر پر تنقید
  • بتایا جائے کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی فلسطین پر کیا پالیسی ہے؟حامد رضا
  • پاکستان اور افغانستان کے معاملات میں بہتری آرہی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی
  • دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے: محسن نقوی
  • کمیٹی کو بتایا گیا کہ افغانستان کیساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی عرفان صدیقی
  • دہشتگردی کیخلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے، محسن نقوی
  • عمران خان سے کون ملاقات کرے گا؟ فیصلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی 5 رکنی کمیٹی قائم
  • گہرے سمندر میں رہائش کا خواب حقیقت کے قریب، برطانوی سائنسدانوں نے بڑا منصوبہ تیار کرلیا