وزیر اعظم محمد شہباز شریف منگل سے ازبکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد :وزیر اعظم محمد شہباز شریف جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی دعوت پر ( کل ) منگل سے ازبکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی دعوت پر 25 اور 26 فروری کو ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا جس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اور ان کی کابینہ کے دیگر اراکین بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعظم پاکستان اور ازبکستان کے صدر دوطرفہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں بشمول روابط، اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور سلامتی، علاقائی استحکام اور تعلیم پر بات چیت کریں گے۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دورہ کے دوران کئی دوطرفہ معاہدوں/ایم او یوز پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔وزیراعظم پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ دونوں ممالک کے سرکردہ تاجر بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور دو طرفہ تجارت کو مزید بڑھانے کے لئے بی 2 بی ملاقاتیں کریں گے۔پاکستان اور ازبکستان تاریخ، ثقافت، مذہب اور امن اور ترقی کے لئے اپنی خواہشات کے مشترکہ بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم کا دورہ علاقائی انضمام اور اقتصادی خوشحالی کے تذویراتی وژن کے حصے کے طور پر زیادہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور شراکت داری کی نئی راہیں تلاش کرنے کے ذریعے ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ازبکستان کے کریں گے
پڑھیں:
چینی صدر ویت نام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہ
چینی صدر ویت نام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ، ویت نام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام اور ویت نام کے صدرلوونگ کوونگ کے دعوت پر، 14 سے 15 اپریل تک ویت نام کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اسی طرح، ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم سلطان اسکندر اور کمبوڈیا کے بادشاہ نوردوم سیہامونی کے دعوت پر، چینی صدر شی جن پھنگ 15 سے 18 اپریل تک ملائیشیا اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔