اسلام آ باد:

سپرم کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی  9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کردیں۔

 ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی  9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں 28 فروری کو سماعت کیلیے مقرر کی گئی ہے۔ 

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ 

خیال رہے کہ انتخابی دھاندلی کی درخواست میں عمران خان کے ساتھ  شیرافضل مروت بھی فریق ہیں۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انتخابی دھاندلی کی

پڑھیں:

گاڑی جلانے کا مقدمہ، آفاق احمدکا جوڈیشل ریمانڈ منظور

عدالت نے گاڑی جلانے کے مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کی عدالت میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف گاڑی جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں آفاق احمد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے آفاق احمد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔عدالت نے آفاق احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔دوسری جانب آفاق احمد کی پیشی کے موقع پر مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان نے لاک اپ کے باہر نعرے لگائے اور ڈمپر مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • نومئی واقعات اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات، عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • سپریم کورٹ: 9 مئی واقعات، انتخابی دھاندلی تحقیقات کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • 9 مئی واقعات کی انکوائری اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات، عمران خان کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
  • ہم دہشتگردی واقعات رونما ہونے سے قبل اس کا سدباب کیوں نہیں کرتے،جسٹس جمال مندوخیل 
  • پیکا ترمیمی ایکٹ: درخواستیں سماعت کیلئے آئینی بینچ کو بھیج دی گئیں
  • حیدرآباد، پولیس اور وکلا کے درمیان کشیدگی پر جوڈیشل انکوائری کا حکم
  • گاڑی جلانے کا مقدمہ، آفاق احمدکا جوڈیشل ریمانڈ منظور
  • قائمقام چیف جسٹس تعیناتی اور ججز سنیارٹی سے متعلق دوبارہ درخواستیں دائر
  • سندھ ہائیکورٹ :لاپتاافراد کی تحقیقات کیلیے مقدمات درج کرنے کا حکم