فوٹو گرافر نے کبریٰ خان کی مکہ میں رخصتی کی ویڈیو شیئر کردی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
ازدواجی بندھن میں بندھنے والے پاکستانی اداکارہ کی رخصتی کی ویڈیو سامنے آگئی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو مسجد الحرام میں نکاح کے بعد مکہ میں رخصتی کی ہے جس میں انہیں قرآن مجید کے سائے میں اہل خانہ نے گوہر رشید کے ساتھ رخصت کیا۔
رخصتی کی تقریب میں باقاعدہ اسٹیج بنا جبکہ رسومات بھی ادا کی گئی تھیں جس میں دونوں کے اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔
کبریٰ خان نے اپنی رخصتی میں دیگر دلہنوں کی طرح سرخ رنگ کا روایتی جوڑا پہنا اور نہ ہی گوہر رشید روایتی دلہا کے جوڑے میں نظر آئے۔
View this post on InstagramA post shared by Muhammad Saqlain Haider (@syedsaqlain1)
اس ویڈیو کو صارفین نے بہت پسند کیا ہے اور دونوں اداکاروں کی نئی زندگی کی شروعات پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ نکاح اور رخصتی کے بعد گوہر اور کبریٰ کی شادی کے حوالے سے ایک روز قبل قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں رشتے داروں اور شوبز ستاروں نے شرکت کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رخصتی کی
پڑھیں:
سرینگر، حریت رہنما مسرور انصاری گھر میں نظر بند
ایک بیان میں مسرور انصاری نے کہا ہے قابض حکام نے انہیں امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے منعقد ہونے والی حسینی مجلس میں شرکت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبصہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور اتحاد المسلمین کے صدر مسرور عباس انصاری کو ایک مذہبی تقریب میں شرکت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق مسرور عباس انصاری کو ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کرنی تھی۔ تاہم قابض انتظامیہ نے انہیں سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا۔ ایکس پر ایک بیان میں مسرور انصاری نے کہا ہے قابض حکام نے انہیں امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے حوالے سے منعقد ہونے والی حسینی مجلس میں شرکت سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔