تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل کا جیل سے ضلع کرم کے نام پیغام
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل نے جیل سے ضلع کرم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم میں جنگ و جدل کی بجائے ہم آہنگی کا مظاہرہ کرے اور امن کا گہوارہ بنائیں تاکہ سازشی عناصر کو شکست ہو اور کرم امن ترقی خوشخالی کی راہ پر گامزن ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار محاصرے کیخلاف دھرنے دینے والے ایم ڈبلیو ایم سے نامزد تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل حسین نے جیل سے پاراچنار کے عوام کے نام پیغام دیا ہے۔ انہوں نے پیغام دیتے ہوئے پوری ضلع کرم کے عوام کو سلام کہا۔ انہوں نے کہاکہ طوری بنگش اقوام گزشتہ چار ماہ سے بدترین محاصرے کا شکار ہے۔ ہر قسم تکالیف ازیتیں برداشت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ قوم کی خاطر قید و بند کی تکلیفیں برداشت کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف اور صرف ضلع کرم کی مظلوم عوام کیلئے یہ سب کچھ کررہا ہے۔ انہوں نے ضلع کرم میں امن کے حوالے سے کہا کہ ضلع کرم میں مستقل امن کی قیام تک وہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اور انہوں نے عوام سے بھی امن کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم میں جنگ و جدل کی بجائے ہم آہنگی کا مظاہرہ کرے اور امن کا گہوارہ بنائیں تاکہ سازشی عناصر کو شکست ہو اور کرم امن ترقی خوشخالی کی راہ پر گامزن ہو۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں، نگر کے علماء کی دیامر کے عوام کو یقین دہانی
شیخ بلال اور باقر کاظمی نے کہا کہ نگر کے علماء دیامر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے چلاس آئے ہیں، یہاں آ کر اندازہ ہوا کہ دیامر کے عوام کے ساتھ بدترین ظلم ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں ڈیم متاثرین کے دھرنے میں شرکت کیلئے نگر سے آئے ہوئے علماء نے یقین دلایا ہے کہ دیامر کے عوام کے حقوق کیلئے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ سابق ممبر اسمبلی و نون لیگ جی بی کے رہنما جاوید حسین نے کہا ہے کہ واپڈا اور حکومت کی جانب سے دیامر کے عوام پر ظلم کا سلسلہ مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہاں کے لوگ اپنے حق کیلئے کوشش کر رہے ہیں لیکن واپڈا حقوق کو دبانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ چلاس میں متاثرین دیامر ڈیم کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے آباو اجداد نے کلمہ کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ الحق کیا تھا لیکن اس فیصلے کو آج بھی آپ تسلیم کرنے کو تیار نہیں تو پھر ہمیں بتایا جائے کہ آپ نے آخر ہمیں دینا کیا ہے۔ ماضی میں دیامر اور نگر کے عوام کے درمیاں نفرتیں پھیلائی گئیں، انہیں لڑایا گیا اور علاقے کو بدامنی کی طرف دھکیل دیا گیا، وہ وقت اب گزر چکا ہے، عوام ان ڈیزائنرز سے تنگ آچکے ہیں۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے نگر سے آئے ہوئے شیخ بلال اور باقر کاظمی نے کہا کہ نگر کے علماء دیامر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے چلاس آئے ہیں، یہاں آ کر اندازہ ہوا کہ دیامر کے عوام کے ساتھ بدترین ظلم ہو رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ دیامر کے علماء کی طرف سے جو عزت اور احترام ملا انہیں نہیں بھولیں گے، ہم دیامر کے عوام کے حقوق کی خاطر لانگ مارچ کیلئے تیار ہیں۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ڈیم متاثرین مولانا حضرت اللہ نے علماء نگر، گلگت اور اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نگر گلگت اور بلتستان سے دیامر آنے والے قافلوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کرنے پر آغا علی رضوی اور نگر کے عوام کا مشکور ہیں۔