پوپ فرانسس کی صحتیابی کے لیے مختلف ممالک میں دعائیہ تقاریب
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید طبیعت بگڑ گئی ہے جس کے باعث ان کے لیے دنیا بھر میں دعائیہ تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالم عیسائیت کے سب سے بڑے رہنما پوپ فرانسس کی حالت تشویش ناک
پوپ فرانسس پھیپھڑوں کے انفیکشن اور نمونیا میں مبتلا ہونے کے باعث 14 فروری سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کیتھولک مسیحیت کے مرکز ویٹیکن نے تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں زیر علاج 88 سالہ پوپ فرانسس کی حالت تشویش ناک ہوگئی ہے۔پوپ کی صحیتابی کے لیے ویٹیکن کے علاوہ ارجنٹائن، اٹلی اور امریکا سمیت مختلف ممالک میں تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پوپ فرانسس پوپ فرانسس دعا پوپ فرانسس علیل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پوپ فرانسس پوپ فرانسس دعا پوپ فرانسس کی کے لیے
پڑھیں:
88 سالہ پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی
ویٹی کن سٹی (اوصاف نیوز)کیتھولک عیسائیوں کے پاپائے روم فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹی کن نے اپنے بیان میں کہا پوپ فرانسس کی طبیعت گذشتہ روز کے مقابلے میں زیادہ خراب ہوگئی ہے
پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، پلیٹ لیٹس کم ہونے پر انہیں خون بھی لگایا گیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی، پوپ فرانسس 14 فروری سے ہسپتال میں داخل ہیں۔
دبئی ، کرپٹو کمپنی ہیکرز کے نشانے پر آگئی ، ہیکرز ڈیڑھ ارب ڈالرلیکر غائب