جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء) پاکستان کے سابق صدر رفیق تارڑ کی تیسری برسی 7مارچ کو منائی جائے گی ۔رفیق تارڑ 2 نومبر 1929 ء کو منڈی بہاالدین میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے 1951 میں پنجاب لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔

(جاری ہے)

وہ 17 جنوری 1991 سے یکم نومبر 1994 تک سپریم کورٹ کے جج رہے، اس سے قبل 6 مارچ 1989 سے 31 اکتوبر 1991 تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔بعد ازاں رفیق تارڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔مرحوم یکم جنوری 1998 ء سے 20 جون 2001 ء تک پاکستان کے 9ویں صدر کے عہدے پر فائز رہے۔سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ 7مارچ 2022ء کو 82برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رفیق تارڑ

پڑھیں:

چراٹ میں تیسری پاکستان اور مراکش کی مشترکہ فوجی مشق 2025کا انعقاد، سپیشل فورسز کی شرکت

سٹی 42: پاکستان اور مراکش کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاکستان اور مراکش کی  مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق 2025سپیشل آپریشنز اسکول، چیرات میں منعقد ہوئی۔ مشق میں پاک فوج کا سپیشل سروسز گروپ اور مراکش آرمی کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔

آئی آیس پی آر کے مطابق پاکستان اورمراکش کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کی تیسری پاک مراکش مشترکہ مشقیں 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں منعقد ہوئی۔

پیکٹا نے بڑی تعداد میں جعلی کتب پکڑ لیں

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فوج کا اسپیشل سروسز گروپ اور مراکش آرمی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشن اسکول چراٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو استعمال کرنا ہے۔ حصہ لینے والے دستے باہمی مہارت اورتجربے سے استفادہ کریں گے۔

ججز کی تعیناتی کامعاملہ; چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے چیف سیکرٹری پنجاب کی ملاقات

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرول بھی ہو جائے تو اسٹیبلشمنٹ ان سے بات نہیں کرےگی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • پنجاب نے بڑا بھائی ہونے کا بہت نقصان اٹھایا، لیکن اف نہیں کی، سعد رفیق
  • پنجاب نے بڑا بھائی ہونے کا بہت نقصان اٹھایا، لیکن اف نہیں کی، خواجہ سعد رفیق
  • بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش کیا جائے، عدالت کا 26 نومبر کیس میں حکم
  • 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کیا جائے، عدالت کا تفتیشی افسر کو حکم
  • پاکستان مراکو، تیسری دوطرفہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا
  • ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا
  • پاکستان مراکو تیسری دوطرفہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا
  • چراٹ میں تیسری پاکستان اور مراکش کی مشترکہ فوجی مشق 2025کا انعقاد، سپیشل فورسز کی شرکت
  • چیرات میں تیسری پاک - مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق 2025کا انعقاد، سپیشل فورسز کی شرکت