فیصل آباد، پسٹل سے کھیلتے نوعمر لڑکے سے گولی چلنے سے 10سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء) کھرڑیانوالہ کے علاقہ 75 رب لوہکے میں پسٹل سے کھیلتے نوعمر لڑکے سے گولی چلنے سے 10سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی، 10سالہ بچے کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا‘ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 75 رب لوہکے میں دو کم سن دوست کاشف اور اسد حویلی میں پسٹل سے کھیل رہے تھے کہ کاشف سے اچانک گولی چل گئی جو سامنے بیٹھے 10سالہ اسد کے جسم میں پیوست ہو گئی، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ موقع پر پہنچے تو اسد خون میں لت پت پڑا تھا، جسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اشتہارات ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے: خواجہ آصف کا مشورہ
اشتہارات ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے: خواجہ آصف کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز
سیالکوٹ (آئی پی ایس ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے، جس کے ہاتھ میں شفا ہو، اللہ نے یہ ہنر دیا ہو تو مریض خود آتے ہیں، ڈاکٹروں کا ایک اشتہار پڑھا تو شرم آئی، یہ اشتہارات کے ذریعے پروموشن ڈاکٹرز کے شان شیان نہیں، اشتہاروں کی ضرورت سیاست دانوں کو ہوتی ہے۔
وزیر دفاع کا مزید کہناتھا کہ حلف بس اٹھایا جاتا ہے اس کی پاسداری نہیں کی جاتی، سیالکوٹ میں اب کئی ہسپتال قائم ہو چکے ہیں، ان ہسپتال کے باوجود سہولیات کم پڑ جاتی ہیں، میرے والد نے سیالکوٹ میں ہسپتال تعمیر کروایا، اس شہر کی ضرورت کے مطابق صحت کی سہولیات کم ہیں۔