کراچی(شوبز ڈیسک)سابق نیوز اینکر فرح اقرار کا کہنا ہے کہ ٹی وی میزبان اور ان کے شوہر اقرار الحسن انہیں ماہانہ 5 لاکھ روپے تک خرچہ دیتے ہیں۔

فرح اقرار نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ جب آپ نوکری کر رہی تھیں تو آپ کتنی تنخواہ لیتی تھیں اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کہ خواتین کی تنخواہ مردوں سے کم ہی ہوتی ہے۔ اگر ایک ہی کام مرد اور عورت دونوں کر رہے ہوں تو تنخواہ میں فرق آ جاتا ہے۔
اپنی ماہانہ تنخواہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فرح اقرار کا کہنا تھا کہ وہ ماہانہ 5 لاکھ کماتی تھیں اور یہ تنخواہ پہلے دن سے نہیں تھی بلکہ اس میں کافی سالوں کا تجربہ شامل تھا۔ لیکن آج کل اچھی تنخواہ دی جاتی ہے اور لوگ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی کما لیتے ہیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ اقرارالحسن ان کو ماہانہ خرچ دیتے ہیں یا گھریلو خرچ کے حساب سے پیسے دیتے ہیں جس پر فرح اقرار کا کہنا تھا کہ ہر مہینے مختلف رقم دیتے ہیں لیکن 3 لاکھ سے 5 لاکھ کا خرچہ ماہانہ ہو جاتا ہے کیونکہ جس گھر میں وہ رہ رہی ہیں وہ کرائے کا گھر ہے اور بلز بہت زیادہ آتے ہیں اس کے لیے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اقرارالحسن کی تعریف کرتے ہوئے ان کی اہلیہ نے کہا کہ وہ کنجوس نہیں بلکہ بہت شاہ خرچ ہیں۔
فرح اقرار کا کہنا تھا کہ ان کی اقرارالحسن کی شادی سے پہلے بہت بات نہیں ہوتی تھی وہ چونکہ اکھٹے کام کرتے تھے اس لیے اقرار ان کے کام کی تعریف کرتے تھے۔ اور رشتے کی بات بھی انہوں نے ہی کی تھی جس پر والد رضا مند ہو گئے۔ سابق نیوز اینکر کے مطابق ان کے شادی تو 13 سال ہو گئے ہیں اور وہ بہت خوشخال زندگی گزار رہی ہیں۔

فرح کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے بعد لوگ بہت باتیں کرتے تھے اور وہ حیران ہوتی تھیں کہ ایسی باتیں کیوں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتے تھے پیسے کے لیے شادی کی ہے اور کچھ عرصے بعد یہ علیحدہ ہو جائیں گے لیکن ’ہر گزرتے دن کے ساتھ ہمارا رشتہ مزید مضبوط ہوا اور میری اور اقرار کی اچھی دوستی ہے‘۔
واضح رہے فرح اقرار معروف اینکر پرسن اور انویسٹی گیٹو جرنلسٹ اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ ہیں، فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق نیوز اینکر بھی ہیں۔ فرح اقرار نے کئی مشہور نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینلز میں بطور ہوسٹ کام کیا ہے۔ فرح اقرار اس وقت لاہور میں مقیم ہیں اور کامیابی کے ساتھ اپنا یوٹیوب چینل چلا رہی ہیں۔ وہ اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر روزانہ وی لاگ پوسٹ کرتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی میں وزیراعلیٰ پنجاب کی سوشل میڈیا ٹیم کے نام پر تاجروں سے مبینہ نذرانے وصول کئے جانے کا انکشاف

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فرح اقرار کا کہنا دیتے ہیں رہی ہیں

پڑھیں:

امریکی امداد کی بندش، گرم ترین شہر جیکب آباد میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ بند

مقامی رہائشی 25 سالہ طفیل احمد نے کہا کہ اس فیصلے نے ہماری زندگیوں کو بدل دیا ہے، جیکب آباد میں موسم سرما میں درجہ حرارت بھی اگلے ہفتے تک 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہینڈز کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ روزانہ 15 لاکھ گیلن (57 لاکھ لیٹر) پائپ فراہم کرتا ہے اور جیکب آباد میں تقریبا ساڑھے 3 لاکھ لوگوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی امداد منجمد کیے جانے سے دنیا کے گرم ترین شہروں میں سے ایک میں تازہ اور فلٹر شدہ پانی کی فراہمی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی سندھ کے شہر جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بعض اوقات درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جاتا ہے، جس کی وجہ سے پانی کی کمی اور ہیٹ اسٹروک جیسے صحت کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ 2012ء میں یو ایس ایڈ نے سندھ کی میونسپل سروسز کو بہتر بنانے کے لیے 66 ملین ڈالر کی گرانٹ دینے کا وعدہ کیا تھا، جس میں 22 کلومیٹر دور نہر سے پانی پمپ کرنے اور صاف کرنے والے پلانٹ کی تزئین و آرائش بھی شامل ہے۔

تاہم پاکستانی غیر منافع بخش تنظیم ہینڈز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے امداد پر پابندی کی وجہ سے اس منصوبے کو طویل المدتی طور پر قابل عمل بنانے کے لیے مختص 15 لاکھ ڈالر کی رقم روک دی گئی ہے، جس کی وجہ سے یہ منصوبہ ’چند ماہ کے اندر‘ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ مقامی رہائشی 25 سالہ طفیل احمد نے کہا کہ اس فیصلے نے ہماری زندگیوں کو بدل دیا ہے، جیکب آباد میں موسم سرما میں درجہ حرارت بھی اگلے ہفتے تک 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہینڈز کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ روزانہ 15 لاکھ گیلن (57 لاکھ لیٹر) پائپ فراہم کرتا ہے اور جیکب آباد میں تقریبا ساڑھے 3 لاکھ لوگوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر پانی کی سپلائی منقطع ہو جاتی ہے تو یہ ہمارے لیے بہت مشکل ہو جائے گا، زندہ رہنا مشکل ہوگا، کیونکہ پانی زندگی کے لیے سب سے ضروری چیز ہے۔ ہینڈز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی امداد پر 90 دن کی پابندی کا انکشاف میڈیا رپورٹس کے ذریعے ہوا، اس حوالے سے کوئی پیشگی انتباہ نہیں دیا گیا تھا۔ ہینڈز کے سی ای او شیخ تنویر احمد نے کہا کہ چوں کہ سب کچھ معطل ہے، اس لیے ہمیں اپنے عملے کو واپس بلانا پڑے گا اور پانی کے منصوبے کے لیے تمام خدمات واپس لینی ہوں گی، پانی صاف کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال کرنے والے ماہرین سمیت 47 عملے کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔ یہ اسکیم فی الحال مقامی حکومت کے ہاتھوں میں ہے، جس کے پاس تکنیکی یا محصولات جمع کرنے کی مہارت کا فقدان ہے۔

شیخ تنویر احمد نے پیش گوئی کی کہ یہ سروس ممکنہ طور پر اگلے چند مہینوں کے اندر کام کرنا بند کر دے گی، اور اگر کوئی دوسرا فنڈر قدم نہیں اٹھاتا تو یہ منصوبہ مکمل طور پر ناکارہ ہو جائے گا۔ غیر منافع بخش تنظیم ’جرمن واچ‘ کے رواں سال جاری ہونے والے کلائمیٹ رسک انڈیکس اور 2022 کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ ملک عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا ایک فیصد سے بھی کم پیدا کرتا ہے، جس کے بارے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے انسانی ساختہ آب و ہوا میں تبدیلی آ رہی ہے۔ جیکب آباد کے پانی کے نظام کو بھی 2010 کے سیلاب میں بھاری نقصان پہنچا تھا، صوبے میں تقریباً ایک ہزار 800 افراد ہلاک اور 2 کروڑ سے زائد شہری متاثر ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں سونے کی قیمت نئی تاریخی بلندی پرپہنچ گئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • لاہور میں ڈاکٹر کا شارٹ ٹرم اغوا، ملزمان نے لاکھوں روپے لوٹ لیے
  • بجٹ میں تنخواہ دارطبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے ،محمد اورنگزیب
  • وزیرخزانہ کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
  • وزیر خزانہ کا آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا عندیہ
  • سونا مہنگا ہو کر فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • خیرات سے اسپتال اور تعلیم چل سکتی ہے، حکومت نہیں، وزیر خزانہ
  • امریکی امداد کی بندش، گرم ترین شہر جیکب آباد میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ بند
  • اروشی روٹیلا کی 3 منٹ پرفارمنس کا کتنے کروڑ معاوضہ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے