خواجہ آصف - فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اللّٰہ کرے سیاست میں بھی کوئی عزت آبرو کا خیال کیا جائے۔

سیالکوٹ کے گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج کے سالانہ کانووکیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تعلیمی درس گاہ میں سیاسی تقریر کرنا مناسب نہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی بنیادی خصوصیت بے شرمی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ آصف نے نے کہا کہ پی ٹی.

..

انہوں نے کہا کہ آج جو گریجویٹ ہوئے، ان کےلیے دعا گو ہوں، یہ اسپتال اس شہر کیلئے کافی نہیں، آج بھی لوگوں کو لاہور جانا پڑتا ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پورے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں جس پر مجھے اعتراض ہے، کسی زمانے میں پنجابی فلموں کے اشتہار لگتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اشتہاری لوگ تو ہم سیاست دان ہیں، اپنی پبلسٹی کرنا ہمارا کام ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف وزیر دفاع

پڑھیں:

گورنر پنجاب سے اطالوی سفیر کی ملاقات، ماحولیاتی آلودگی و تجارت پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک:  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں اٹلی کی سفیر میری لینا ارمیملن نے ملاقات کی جس میں ماحولیاتی آلودگی، تجارت بالخصوص زیتون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے اٹلی کی طرف سے پاکستانی طلبہ کو ایک ہزار ووکیشنل سکالرشپس دینے پر اطالوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں رہنے والے پاکستانی اٹلی کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، زیادہ پاکستانی اٹلی جانا پسند کرتے ہیں، حال ہی میں کئی پاکستانی انسانی سمگلروں کے ہاتھوں غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جاتے ہوئے حادثات کا شکار ہوئے، انسانی سمگلروں سے نمٹنے کیلئےپاکستان میں سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی

انہوں نے اطالوی سفیر سے درخواست کی کہ اٹلی کی حکومت امیگریشن قوانین میں آسانی پیدا کر کے لیگل طریقے سے پاکستانیوں کو مواقع فراہم کرے تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اٹلی پاکستان سے زیتون کا درآمد کر کے زیتون کے تیل میں استعمال کر سکتا ہے، میڈ ان پاکستان زیتون کا تیل بھی مارکٹ میں آنا شروع ہو گیا ہے، میڈ ان پاکستان آلیو آئل اٹلی کی ٹیکنالوجی کی سپورٹ سے مزید بہتر ہوگا۔

 پولیس اہلکاروں کا سزائے موت کے مجرم کیلئے دعوت کا انتظام، مقدمہ درج

سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان کاروباری وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے،آ لودگی کم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، حکومت پنجاب نے الیکٹرک بسیں چلانا شروع کی ہیں جس سے فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • ہمارے نصاب میں بعض ایسی باتیں شامل کی گئیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • ہمارے نصاب میں بعض ایسی باتیں شامل کی گئیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • تمام قیدیوں کا تبادلہ کرلیا جائے، یوکرین کے صدر کی روس کو پیشکش
  • بدلتے موسم میں جلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کی بنیادی خصوصیت بے شرمی ہے: خواجہ آصف
  • گورنر پنجاب سے اطالوی سفیر کی ملاقات، ماحولیاتی آلودگی و تجارت پر تبادلہ خیال
  • خواجہ آصف نے عارف علوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • عمران خان فوج کو اپنی پارٹی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے، وزیر دفاع
  • 26ویں ترمیم کے ہوتے عدلیہ پی ٹی آئی کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتی، شیر افضل مروت