وفاقی حکومت نے ڈپٹی رجسٹرار توہین عدالت کیس میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ  درخواست میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی کا 27 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 رکنی بینچ نے توہین عدالت کے اختیار سماعت سے تجاوز کیا، ڈپٹی رجسٹرار کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد عدالت ختم ہوگئی تھی، 2 رکنی بینچ کو یہ حکم جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار و ڈپٹی رجسٹرار سیکیورٹی پر سے توہینِ عدالت کی کارروائی ختم

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سیکیورٹی پر توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کر دی۔

وفاقی حکومت کی انٹراکورٹ اپیل میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی بینچ 13 اور 16 جنوری کے احکامات کو پہلے ہی واپس لے کر کالعدم قرار دے چکا ہے، مقدمہ اپنے ہی سامنے لگا کر دو رکنی بینچ نے ججز آئینی کمیٹی کا اختیار اپنے ہاتھ میں لے لیا، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد ریگولر بینچ آئینی و قانونی تشریح کے کیسز نہیں سن سکتا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈپٹی رجسٹرار عدالت کی

پڑھیں:

سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت شروع ہو گئی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری کے دلائل جاری ہیں جبکہ گزشتہ سماعت پر بیرسٹر اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کیے تھے۔

اس سے قبل فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے بھی دلائل مکمل کر رکھے ہیں، درخواست گزار کے وکیل خواجہ احمد حسین کے بھی دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاق، پنجاب، بلوچستان، وزارت داخلہ، وزارت قانون اور شہداء فاونڈیشن نے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل اپنا لئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈپٹی رجسٹرار کیس: حکومت نے جسٹس منصور، عقیل عباسی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے اپیل دائر کردی
  • ڈپٹی رجسٹرار کیس: حکومت نے جسٹس منصور، عقیل عباسی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے اپیل دائر کردی
  • ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر
  • ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس: وفاق نے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی
  • پیکا ترمیمی ایکٹ: درخواستیں سماعت کیلئے آئینی بینچ کو بھیج دی گئیں
  • اسلام آباد بار کا سپریم کورٹ سے ججز کی پٹیشن سن کر ٹرانسفر ججز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ 
  • اسلام آباد بار نے 3ٹرانسفر ججز کیخلاف 5ججز کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی حمایت کردی
  • سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت
  • سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق، حکومت سے جواب طلب