راولپنڈی (نیوز ڈیسک) مری روڈ فیض آباد میں مریم نواز کی مبینہ سوشل میڈیا ٹیم نے دکانوں، ہوٹلوں اور ریستوران کی ویڈیوز بنائیں، جس پر تاجروں میں تشویش پھیل گئی۔ مبینہ ٹیم اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ کے حکم پر تجاوزات کا سروے کر رہے ہیں اور تصاویر وزیراعلیٰ کو بھیجنے کے بعد اگلے دن آپریشن ہوگا۔

اہلکاروں نے مبینہ طور پر دکانداروں کو دھمکی دی کہ اگر ان کی ٹیم کے دیگر ممبران کو 10 ہزار روپے دیے جائیں تو ویڈیوز روک دی جائیں گی، ورنہ ڈی سی راولپنڈی کو آپریشن کے احکامات جاری ہو جائیں گے۔ تاجروں نے شکایت کی کہ وہ پہلے ہی محکموں کے جرمانوں، گیس اور بجلی کے بلوں سے تنگ ہیں اور مزید بھتہ نہیں دے سکتے۔ کرکٹ میچز کے باعث کاروبار پہلے ہی متاثر ہے، ایسے میں اضافی اخراجات کہاں سے پورے کریں؟
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی دور میں 131 ملین روپے کے ہیر پھیر کا انکشاف

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سمیع خان کو سوشل میڈیا صارفین سے کیا ’’شکوہ‘‘ ہے؟

پاکستانی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار سمیع خان نے اپنے نئے ڈرامے ’’شکوہ‘‘ کی تشہیر کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین سے بھی شکایت کا اظہار کردیا۔

سمیع خان جنہوں نے ’’بشر مومن‘‘، ’’عشق زہے نصیب‘‘، ’’دھانی‘‘ اور ’’دنیاپور‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اب ایک نئے ڈرامے ’’شکوہ‘‘ کی تشہیر کےلیے میڈیا پر نظر آئے۔ تاہم، اس بار انہوں نے نہ صرف اپنے نئے ڈرامے پر بات کی بلکہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی منفیت پر بھی کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مارننگ پروگرام میں شرکت کے دوران سمیع خان نے شکوہ کیا کہ ’’سوشل میڈیا دراصل کسی معاشرے کی سوچ اور ذہنیت کا آئینہ ہوتا ہے۔ یہ ہمیں بتاتا ہے کہ لوگ کس طرح سوچتے ہیں، محسوس کرتے ہیں اور ردعمل دیتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آخر کیوں سوشل میڈیا پر صرف منفی چیزیں ہی وائرل ہوتی ہیں؟ میں صرف کمنٹس کی بات نہیں کررہا، بلکہ اگر آپ وائرل ہونے والی ویڈیوز کو دیکھیں تو ان میں بھی اکثریت منفی مواد کی ہوتی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مثبت مواد کو فروغ دینے کی ذمے داری اٹھانی چاہیے۔ سمیع خان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے معاشرے کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں سوشل میڈیا پر بھی مثبت پیغامات پھیلانے چاہئیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیروز خان کی انسٹا اسٹوری نے مداحوں میں کھلبلی مچا دی
  • شی زانگ کے امور پر غیر مناسب رویے کے حامل امریکی اہلکاروں پر ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی، چینی وزارت خارجہ
  • پتنگ بازوں کو گنجا کرنے پر لاہور ہائیکورٹ پولیس پر سخت برہم
  • سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماوں کو پھر طلب کرلیا
  • سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پھر طلب کرلیا
  • سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پھر طلب کرلیا
  • پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف
  • پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف
  • مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبات کی مبینہ چار ہزار نازیبا ویڈیوز کے معاملے کی تحقیقات مکمل، تہلکہ خیز انکشاف 
  • سمیع خان کو سوشل میڈیا صارفین سے کیا ’’شکوہ‘‘ ہے؟