رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے نئے اوقات مقرر
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
رمضان المبارک کے دوران پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات مقرر کردیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ڈبل شفٹ اسکولز میں پہلی شفٹ ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سیکنڈ شفٹ کے تمام اسکولز دن ایک بجے سے 4 بجے تک کھلیں گے، جب کہ جمعے کو ڈھائی بجے سے 5 بجے تک اوقات کار ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راجن پور: گزشتہ رات اغوا ہونے والے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
راجن پور: پنجاب پولیس نے راجن پور میں گزشتہ رات اغوا ہونے والے تین مزدوروں کو واردات کے چند گھنٹوں کے اندر بازیاب کرالیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کچہ کے مجرمان کا تعاقب کیا۔ مغویوں کو کل رات تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق اغواکار مغویان کو اندرون کچہ کی طرف لے کر جا رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موثر پلاننگ کے ساتھ آپریشن کیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی پیش قدمی اور بھرپور جوابی کارروائی کے باعث اغوا کار مغویان کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
راجن پور پولیس نے بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز اور بھاری اسلحہ کے ساتھ یہ آپریشن انجام دیا۔ مغویوں کی بازیابی پر ان کے ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی مزدوروں کو بازیاب کروانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے۔