حکومت مخالف تحریک : اپوزیشن گرینڈ الائنس کابڑی بیٹھک کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اپوزیشن گرینڈ الائنس نے حکومت مخالف تحریک کے لیے وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت مخالف اتحاد (اپوزیشن گرینڈ الائنس) نے 26 اور 27 فروری کو اسلام آباد میں کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں منعقد کانفرنس میں مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا اور حکومت کے خلاف تحریک کے لیے آئندہ کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔
اپوزیشن گرینڈ الائنس کی تمام جماعتیں اس کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
دوسری جانب حکومت مخالف اتحاد کے سلسلے میں تحریکِ تحفظِ آئین اور جی ڈی اے کی مشترکہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
گرینڈ اپوزیشن الائنس کو توسیع دینے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی میں جی ڈی اے سے ڈاکٹر صفدر عباسی، سردار رحیم، زین شاہ اور حسنین مرزا شامل ہوں گے جب کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان سے سلمان اکرم راجا، صاحبزادہ حامد رضا، ناصر شیرازی، حلیم عادل شیخ، ساجد ترین اور اخونزادہ حسین یوسفزئی کو نامزد کیا گیا ہے۔
کمیٹی مشترکہ سیاسی جدوجہد کے بنیادی نکات کوحتمی شکل دے گی، جس کے بعد اپوزیشن اتحاد کی اگلی بیٹھک 26 اور 27 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اپوزیشن گرینڈ الائنس حکومت مخالف کا فیصلہ
پڑھیں:
گرینڈ اپوزیشن الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں، جمعیت علمائے اسلام
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلم غوری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے اتحاد میں شمولیت سے اپوزیشن مزید مضبوط ہوگی، آہستہ آہستہ گرینڈ الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری ایک بیان میں اسلام غوری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کے خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے، جن کو تکلیف ہے وہی بے بنیاد خبریں چلوا رہے ہیں۔اسلم غوری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی پارلیمنٹ میں تقریر کے بعد ان کی کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے، قوم جانتی ہے کہ فصلی بٹیرے کہاں سے متحرک ہوتے ہیں۔