پہلی بار افغانستان چینی سمگل نہیں برآمد ہوئی: وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سمگلنگ روکنے کے لئے سرحدوں پر سکیورٹی سخت کردی، پہلی بار افغانستان چینی سمگل نہیں برآمد ہوئی، ایک ایک ڈالر قیمتی ہے، بینکنگ سیکٹر نے حکومت کو 30 ارب روپے جمع کرکے دیئے، اس شعبے نے ٹیکس ادائیگی میں تیل وگیس کے شعبے کو پیچھے چھوڑ دیا، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں بینکنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت کو بینکنگ سیکٹر سے 30 ارب روپے جمع کرکے دیے، بینکنگ سیکٹر کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے، بینکنگ سیکٹر نے ٹیکس ادائیگی میں تیل و گیس کے شعبے کو پیچھے چھوڑ دیا، یہ شعبہ ملک میں دستاویز معیشت کے فارمولے پر کام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کر رہی ہے، ہمیں ابھرتی ہوئی منڈیوں پر توجہ دینا ہوگی، نجکاری سے بہت سے دیگر شعبوں میں ترقی ممکن ہوگی، ہمیں اب پائیدار اور شمولیتی ترقی کی جانب بڑھنا ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کر رہے ہیں، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹائزیشن پر توجہ مرکوز ہے، پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں، برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دینا ہے، زرعی اجناس کی برآمدات ہمارا ہدف ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا بوجھ مسلسل تنخواہ دار طبقے پر ہے جسے اب کم کرنا ہے، ٹیکس دائرہ کار کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔
پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بینکنگ سیکٹر کہا کہ
پڑھیں:
برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے بھنگ کا تیل، ویڈ برآمد
راولپنڈی میں کوریئیر دفتر میں برطانیہ سے موصول ہونے والے پارسل سے 37 گرام بھنگ کا آئل اور 150 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے کینیڈا بھیجے جانے والے پارسل سے 250 گرام افیون جبکہ راولپنڈی میں برطانیہ سے کوریئر دفتر میں موصول ہونے والے پارسل سے 37 گرام بھنگ کا آئل اور 150 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔
انسداد منشیات کی دیگر کارروائیوں میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1.184 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ کوہاٹ روڈ اسلام آباد پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب خاتون کے قبضے سے 3.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ سیالکوٹ میں ایک شخص کے قبضے سے 1.5 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ مانسہرہ میں کے کے ایچ روڈ کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائی؛ تعلیمی اداروں کے قریب طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے گرفتار
ترجمان اے این ایف کے مطابق حیدرآباد میں گڈو چوک کے قریب ملزم سے 4 کلو چرس برآمد ہوئی۔ مجموعی طور پر مختلف کارروائیوں میں 49 لاکھ سے زائد مالیت کی 11.021 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔