ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک)ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، ایڈمن آرڈر جاری نہ ہوسکا ، جس سے ملازمین پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا ایڈمن آرڈر جاری نہ کرسکی، تنخواہوں میں اضافے کا ایڈمن آرڈر جاری نہ ہونے سے ملازمین پریشان ہیں۔
ذرائع نے بتایا ایڈمن آرڈر پہلے جاری ہوتا ہے اور تنخواہوں میں اضافہ بعد میں منتقل ہوتا تھا۔
صدر سی بی اے ہدایت اللہ خان نے کہا کہ انتظامیہ سےایڈمن آرڈر جاری نہ ہونا حیران کن ہے، آج انتظامیہ سے ایڈمن آرڈر کے حوالے سے بات کریں گے۔
پی آئی انتظامیہ نے دو ہفتے قبل ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی ،ترجمان نے بتایا تھا کہ ایئرلائن ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی منظوری دی تھی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل ہواتھا ، 4 سال کےدوران مہنگائی کی شرح نے ملازمین کے حالات کشیدہ کردیئے تھے۔
ترجمان نے مزید کہا تھا کہ تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا ہے، اضافے سے کم تجربہ کار افراد کو ادارے میں روکنے میں مدد ملے گی۔
گزشتہ برسوں کے دوران قومی ایئر لائن نے اپنی افرادی قوت میں مسلسل کمی دیکھی ہے، ملازمین کی تعداد 7 ہزار سےکم رہ گئی جس میں مزید کمی آرہی ہے۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی دور میں 131 ملین روپے کے ہیر پھیر کا انکشاف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے ایڈمن آرڈر جاری نہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا : نگراں دور حکومت میں بھرتی تمام ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری
پشاور : حکومت خیبر پختونخوا نے نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو 18 جنوری سے فارغ کرنا لازمی ہے۔
محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ میں جتنے بھی ملازمین بھرتی ہوئے ہیں انہیں 30 دنوں کے اندر اندر فارغ کر دیں اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل کو یقینی بنائیں۔