وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعتراف کیا ہے کہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ 2022 کے سیلاب میں سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، صوبے کے کئی ساحلی علاقے بھی سمندر برد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے، ہمیں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی تیاری کرنی ہے۔ اس کےلیے سبز انقلاب پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان کا ایک پوائنٹ توانائی بھی ہے۔ سندھ میں قدرت نے ہمیں 400 سال کا کوئلہ دیا ہے، یہ دفن خزانہ اس وقت ملک کا انرجی کیپٹیل بن رہا ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ترقی کی کنجی سیاسی استحکام ہے، کسی سیاسی لانگ مارچ کی نہیں بلکہ اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے اس سال شروع کرنے کو ترجیح بنایا ہے، موٹروے کی تعمیر نو پر بھی کام کر رہے ہیں،جسے پورٹ کےلیے قابل استعمال بنائیں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آباد ی بڑھنے کی شرح 2 اعشاریہ 55 فیصد ہوگئی ہے، اگر اسی طرح آبادی بڑھتی رہی تو ہماری معیشت بیٹھ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام مسلم یا غیرمسلم ممالک نے آبادی پر ہی کنٹرول کرکے ترقی کی ہے، تمام صوبوں کے ساتھ شراکت داری کی کوشش کر رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ صوبائی حکومت کےساتھ مل کر آگے کی حکمت عملی بنائیں گے، صوبہ سندھ نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: احسن اقبال نے نے کہا کہ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی اور نون لیگ حکومت کا حصہ، وہی فیصلہ کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں ہو، احسن اقبال

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کے درمیان کے معاملے پر قوم پرست سیاست کر رہے ہیں، ہمارا فرض ہے کہ فوڈ سکیورٹی کے معاملات پر متحد ہو کر کام کریں، اگر ہم نے پانی اور خوراک پر سیاست کی تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ حکومت کا حصہ ہیں، ہم وہی فیصلہ کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں ہو۔ احسن اقبال نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے درمیان کینالز کے معاملے پر قوم پرست سیاست کر رہے ہیں، ہمارا فرض ہے کہ فوڈ سکیورٹی کے معاملات پر متحد ہو کر کام کریں، اگر ہم نے پانی اور خوراک پر سیاست کی تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کبھی بھی ایسا کام نہیں کرے گی جو متنازعہ ہو، تمام صوبوں کے حقوق کو محفوظ کریں گے، یکم اپریل 2022ء کو تحریک عدم اعتماد سے 10 روز قبل ڈیفالٹ ہو رہا تھا وہاں سے ہم ملک کو واپس لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ کی سربراہی میں ریفنڈز پر کمیٹی بنائی ہے جو اس معاملے کو فوری حل کرے گی، جتنی ہماری ایکسپورٹ ہوگی اسی کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت آگے فیصلے کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
  • پیپلز پارٹی اور نون لیگ حکومت کا حصہ، وہی فیصلہ کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں ہو، احسن اقبال
  • حکومت سندھ پاکستان کے معاشی حب کراچی کے انفراسٹرکچر پر توجہ دے، احسن اقبال
  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ حکومت کا حصہ، وہی فیصلہ کرتے ہیں جو ملکی مفاد میں ہو: احسن اقبال
  • 22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے: احسن اقبال
  • مراد سعید کے الزامات کا جواب 10 ارب میں! ہرجانے کا فیصلہ 21 اپریل کو ہوگا؟”
  • احسن اقبال کا ینگ ڈاکٹرز کو اے آئی سیکھنے کا مشورہ
  • امریکی وفد کی آمد، احسن اقبال سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات مضبوط، تعاون بڑھانے کا اعادہ
  • وزیراعظم کے دورہ بیلا روس کے اچھے نتائج آئیں گے ،احسن اقبال 
  • امریکی کانگریس کے وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے کا عزم