WE News:
2025-04-15@09:19:36 GMT

نامور سابق فٹبالر میسٹ اوزل ترک صدر اردوان کی پارٹی میں شامل

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

نامور سابق فٹبالر میسٹ اوزل ترک صدر اردوان کی پارٹی میں شامل

 جرمنی کے نامور سابق فٹبالر میسٹ اوزل  ترکیہ کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) میں شامل ہوگئے۔ پارٹی کی 8 ویں غیر معمولی کانگریس میں انہیں ایگزیکٹو بورڈ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کی 8ویں غیر معمولی کانگریس منگل کو انقرہ میں منعقد ہو رہی ہے، جہاں 1,607 مندوبین اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

ترک میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سب سے حیران کن اعلانات میں سابق فٹبالر میسٹ اوزل کو سینٹرل ڈیسیژن اینڈ ایگزیکٹیو بورڈ (MKYK) کی تصدیق شدہ فہرست میں شامل ہونا ہے۔

جرمن فٹبالر اوزل نے فہرست میں 43 ویں پوزیشن پر شامل ہوکران اطلاعات کی تصدیق کردی جو ان کی سیاست اور اے کے پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے آرہی تھیں۔

انگلش پریمیئر لیگ کے کلب آرسینل کے لیے کھیلنے والے مڈفیلڈر اوزل صدر اردگان کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں اور اپوزیشن گروپس سوشل میڈیا پر ان پر خاصی تنقید بھی کرتے رہے ہیں۔

انقرہ میں اے کے پارٹی کی 8ویں گرینڈ کانگریس کے دوران جاری کی گئی MKYK فہرست میں اوزل بھی شامل تھے جو فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے سے پہلے ریئل میڈرڈ کے لیے کھیل چکے تھے۔

یاد رہے کہ ماضی قریب میں ترک صدر طیب اردوان کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر بھی اوزل کی جرمنی کے لیے حب الوطنی پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو جرمن بھی سمجھتے ہیں اور ترک بھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جرمن فٹبالر میسٹ اوزل جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی طیب اردوان میسٹ اوزل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جرمن فٹبالر میسٹ اوزل طیب اردوان میسٹ اوزل

پڑھیں:

نامور کامیڈین جاوید کوڈو کا انتقال، وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس

نامور کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اظہار افسوس کیا ہے۔

’جاوید کوڈو کے انتقال پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ’جاوید کوڈو، جو اپنی چھوٹے قد لیکن بلند ٹیلنٹ کے لیے مشہور تھے۔ وہ میڈیا انڈسٹری میں ایک ایسا خلا چھوڑ گئے ہیں جو شاید کبھی پر نہ ہو سکے۔‘

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جاوید کوڈو کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ جاوید کوڈو کے انتقال سے میڈیا انڈسٹری ایک نامور اداکار سے محروم ہوگی ہے، جاوید کوڈو کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،اپنے تعزیتی پیغام میں عظمیٰ بخاری نے ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ’جاوید کوڈو کامیڈی کی دنیا کا ایک بڑا نام تھے، جنہوں نے اپنے فن سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔ ان کی فنکارانہ صلاحیتوں اور تھیٹر و کامیڈی کی دنیا میں دی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘

جاوید کوڈو نے پسمندگان میں ایک بیوی اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں،ان کے صاحبزادے شیرے کامیڈی شو ’مذاق رات‘ میں کردار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایاز صادق پاکستان جاوید کوڈو شہباز شریف عظمیٰ بخاری کامیڈین

متعلقہ مضامین

  • سابق ایس ایچ او سمیت 15 پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف، وجہ بھی سامنے آ گئی
  • فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنیوالوں سے جواب طلب کرلیا
  • فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا
  • اسلام آباد کا بڑا زمین اسکینڈل بے نقاب: گولڑہ شریف کے پیروں سمیت 9 افراد کے خلاف نیب کا ریفرنس، سابق اعلیٰ افسران بھی شامل
  • جے یوآئی نے مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا‘ سینیٹ میں بل کے خلاف تحریک التواءجمع
  • مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا
  • مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا
  • اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم میں سابق پاکستانی کرکٹر کی نواسی شامل
  • نامور کامیڈین جاوید کوڈو کا انتقال، وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
  • ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کا آغاز، تقریب میں نامور ستاروں کی شرکت