اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 09 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 57 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 02 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 726 روپے 40 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 906 روپے 58 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 72 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے اور قیمت فروخت 281 روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مارکیٹ میں امریکی ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں ریکارڈ کی گئی کی قدر

پڑھیں:

ملک میں سونے کی قیمت نئی تاریخی بلندی پرپہنچ گئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت نئی تاریخی بلندی پرپہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ65 ہزار 346 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 2948 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روپے پر دباؤ، ڈالر کی قدر بڑھ گئی
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,500 روپے اضافہ ریکارڈ
  • ملک میں سونے کی قیمت نئی تاریخی بلندی پرپہنچ گئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا 
  • رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خور متحرک، پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئیں
  • رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خور متحرک، پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئیں
  • رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی چینی کی قیمت 165 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • سونا مہنگا ہو کر فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری