عوام معروف کمپنیوں کی یہ ادویات خریدتے ہوئے احتیاط کریں !
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں معروف کمپنیوں کی جعلی دوائیں کھلے عام فروخت ہونے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ رجسٹرڈ فارمیسی سے ہی دوائیں خریدیں۔
تفصیلات کے مطابق ملاوٹ والی خوراک جعل نوٹ اور کئی دیگر جعل سازیاں کرنے والے سماج دشمن عناصر اس حد تک گر گئے ہیں کہ اب انھوں نے بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بھی ہدف بنالیا ہے۔
رقم کی لالچ میں وہ انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، کراچی میں معروف کمپنیوں کی جعلی دوائیں کھلے عام فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈرگ انسپکٹرز نے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران کئی دوائیں تحویل میں لی گئی ہیں، ضبط کی گئی دوائیں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں تجزیے کے بعد جعلی قرار پائی ہیں۔
دوسری جانب فارماسوٹیکل کمپنیوں نے ان دواؤں سے لاتعلقی ظاہر کر دی ہے، سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے بھی شہریوں کو جعلی دواوں سے خبردار کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ شہری رجسٹرڈ فارمیسی سے ہی دوائیں خریدیں۔ مسلہ انتہائی اہم ہے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین پی پی ایم اے توقیر الحق نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی دوائیوں کیخلاف کارروائیوں میں حکومت کے ساتھ ہیں۔
چیئرمین پی پی ایم اے کا کہنا تھا کہ چیئرمین فارماسیوٹیکل مینوفیکچرایسوسی ایشن نےمعاملےپر2میٹنگزکیں، جعلی دوائیوں کے مینوفیکچررزکاپتہ بھی جعلی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ مینوفیکچررز کے برانڈز کو بھی جعلی بنا دیا گیا ہے، کمپنیاں دورے کریں کہ کہیں مارکیٹ میں ان کے نام کا جعلی برانڈ تو نہیں۔
توقیر الحق نے کہا کہ جعلی ادویات پر بارکوڈ نہیں ہوتے، اصل دوا پر بارکوڈ ہوتا ہے جسے اسکین کریں توسب سامنے آجاتا ہے، حکومت کومکمل کارروائی کرنی چاہیےتاکہ ذمہ داروں کوسامنےلایاجائے، ڈریپ کی ویب سائٹ پرجعلی دوائیوں کی رپورٹ کرنی چاہیے۔
مزیدپڑھیں:رمضان المبارک سے قبل یو اے ای کا پاکستانی عوام کے لئے تحفہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
غریب عوام کی چیخ و پکارحکومت کےکانوں میں نہیں پڑتی: قادر مگسی
—فائل فوٹوچیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ غریب عوام کی چیخ و پکارحکومت کے کانوں میں نہیں پڑتی۔
چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہور ہیں، متحد ہو جائیں تو حکمرانوں سے اپنے مطالبات منواسکیں گے۔
سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پانی کے معاملے پر منافقانہ رویہ ہے، صدر آصف زرداری نے دستخط کر کے کینال منصوبے کی منظوری دی۔
قادر مگسی نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی سے مختلف ایشوز پر بات ہوئی، کانفرنس کی دعوت دی ہے، سیاسی صورتِ حال پر اپنا مؤقف دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پانی سے متعلق ہمارا مشترکہ مؤقف ہے، پانی کے بین لاقوامی منصوبےکو ہم مانتے ہیں، بین الاقوامی اصول کے مطابق پانی سب کو دیا جائے۔