راکھی ساونت نے شادی کی پیشکش کرنے والے پاکستانی اداکار کیساتھ پاک بھارت میچ دیکھا؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سنسنی خیز مقابلے پاک بھارت میچ ایک پاکستانی اداکار کے ساتھ دبئی میں دیکھا۔
گزشتہ ایک ماہ سے اپنی شادی کے متضاد دعوؤں کے ساتھ خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی کچھ ویڈیوز وائرل کی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ان ویڈیوز میں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کرنے والے پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھتے دکھائی دی گئیں۔
وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے ویرات کوہلی کی عمدہ پرفامرنس اور ہاردیک پانڈیا کی مایوس کارکردگی پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
راکھی ساونت نے کہا کہ اداکارہ انوشکا شرما ویرات کوہلی کے لیے خوش قسمتی کا ستارہ ثابت ہوئی ہیں۔ وہ جب سے ویرات کوہلی کی زندگی میں آئیں، قسمت مہربان ہے۔
اداکارہ راکھی ساونت نے ہاردیک پانڈیا کی میچ میں مایوس کن کارکردگی پر کہا کہ فاسٹ باؤلر سے قسمت ان کی سابقہ اہلیہ کی طرح رُوٹھ گئی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
ان ویڈیوز میں پاکستانی اداکاری دودی خان کو اپنی ٹیم کے میچ میں واپس آنے کا انتظار کرتے دیکھا گیا وہ آخری بال تک منتظر رہے کہ اب قومی ٹیم پانسہ پلٹ دے گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راکھی ساونت نے
پڑھیں:
میچ کے دوران بابراعظم اور ویرات کوہلی کی دوستانہ ملاقات کی تصویر وائرل
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے دوستانہ ملاقات کی تصاویر وائرل ہوگئی۔
دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں دونوں ٹیموں کے اسٹار پلئیرز نے ایک دوسرے کیساتھ دوستانہ انداز میں ہاتھ بڑھایا جس پر تماشائیوں نے کھلاڑیوں کو داد دی۔
ہائی وولٹیج مقابلے کے دوران بھی دونوں کرکٹرز نے اپنے دوستانہ تعلق کو برقرار رکھا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ جاری ہے جس میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان 31 رنز بنالیے ہیں جبکہ بابراعظم 14 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔