کانپور: چچا بھتیجی کی محبت کا المناک انجام، لاشیں خستہ حال مکان سے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کانپور (نیوز ڈیسک) کانپور کے سجیتی علاقے کے ڈوہرو گاؤں میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک جوڑے کی لاشیں ایک خستہ حال مکان سے برآمد ہوئیں۔ مرنے والوں کی شناخت 21 سالہ سونی اور انکت کے طور پر ہوئی، جو گھاٹم پور کے رہائشی اور چچا بھتیجی تھے۔ دونوں کے درمیان محبت کا تعلق تھا، لیکن خاندان والے اس رشتے کے خلاف تھے، جس کی وجہ سے تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔
سونی کی شادی 15 فروری کو طے تھی، لیکن وہ ایک دن قبل 14 فروری کو دوپہر کے وقت بیوٹی پارلر جانے کے بہانے گھر سے نکلی اور پھر واپس نہیں آئی۔ اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی اور انکت کے گھر والوں پر اسے اغوا کرنے کا الزام لگایا۔ پولیس نے انکت کے والد اور دیگر رشتہ داروں سے تفتیش کی، لیکن سونی کا کوئی سراغ نہ ملا۔ اس دوران انکت بھی لاپتہ ہو گیا، جس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا۔
پانچ دن بعد، دونوں کی لاشیں گھاٹم پور سے کئی کلومیٹر دور سجیتی کے ایک خستہ حال مکان سے برآمد ہوئیں۔ پولیس نے لاشوں کا پنچنامہ کر کے انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا اور معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات جاری ہیں۔
انکت کی بہن سروجنی کے مطابق، اس کا بھائی سورت میں ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا اور شادی سے چند روز قبل ہی اچانک گھر واپس آیا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق، سونی کی ماں نے انکت کو واپس بلایا اور اس کے اکاؤنٹ میں 5000 روپے بھیجے تھے تاکہ وہ گاؤں آ سکے۔ دوسری طرف، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اپنی مرضی سے گھر سے فرار ہوئے تھے۔
ڈی سی پی مہیش کمار کے مطابق، دونوں کے درمیان چچا بھتیجی کا رشتہ تھا اور وہ شادی کے دن سے قبل ہی گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ کیس کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے، تاہم لواحقین کی جانب سے تاحال کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔
مزیدپڑھیں:عوام کیلئے اچھی خبر ، مفت سولر پینلز کیسےحاصل کریں ؟درخواست کا طریقہ کار اوردیگر تفصیلات جانیں
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 14 رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔
دوبئی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں مدمقابل ہیں اورکھیلے جانے والے میچ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں جس کے بعد وہ دنیائے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج معرکہ، 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی 2 وکٹیں گرگئیں
اس سے قبل سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اور سابق سری لنکن بلے باز سنگا کارا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
ویرات کوہلی نے 287 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا جب کہ سچن ٹنڈولکر نے 350 اننگز اور کمار سنگاکارا نے 378 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔