پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ہوئی ہے، جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق کمرے سے تقریباً 40 سال کی عمر کے شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملی، مرنے والے کی شناخت نہیں ہو سکی، مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے، میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کا کوارٹر سی آئی اے پولیس کانسٹیبل ارشد نے کرائے پر لیا تھا، شبہ ہے کہ کانسٹیبل ارشد نے کوارٹر میں ٹارچر سیل بنا رکھا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے کانسٹیبل ارشد غائب ہے، جسے تلاش کیا جا رہا ہے، لاش کی شناخت کےلیے فنگر پرنٹس لےلیے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سائنسی علوم میں مہارت حاصل کرکے پاکستان کا نام اقوام عالم میں روشن کرسکتے ہیں، میاں اکرم فرید
راولپنڈی : گورڈن کالج راوالپنڈی کے سابقہ طالب علموں کی المنائی گورڈونین اون کے زیر اہتمام آ رگنائزرز میاں اکرم فرید سینٹرل چئیرمین ای ایف پی ، سابق صدر آئی سی سی آئی سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی ، برگیڈیئر ریٹائرڈ محمد آصف ، کہکشاں نجمی، امریکہ میں مقیم ملک قدیر ، ملک محمد اقبال شیرازی نے گزشتہ دنوں اپنی مادر علمی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں اولڈ گارڈونین جو اہم سرکاری و سیاسی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں نے شرکت کی جن میں 1957 میں گورڈون کالج جوائن کرنے والے وزیر اعظم کے سابق مشیر اورسابق سیکریٹری منصوبہ بندی کمیشن اکرم شیخ، سابق وفاقی وزیر راجہ شاہد ظفر ، وزیراعظم کے سابق مشیر اور گورڈن کالج یو نین کے سابقہ صدر راجہ محمد انور، میجر ریٹائرڈ پرویز بٹ سابق چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن، شوکت حمید اٹامک انرجی کمیشن ،خالد جاوید ، ناصر خان، میاں عبدالروف، اخلاق، کرنل ریٹائرڈ افتخار ہمدانی، لیاقت ڈار، طارق جاوید بٹ، محمد طاہر، اخلاق، اطہر حبیب، پروفیسر مقصود جعفری ، شاہد مسعود ،راجہ محفوظ ،ارشدبٹ، نویدالطاف ،میاں تاج محمد ، غلام قریشی ، محمد علی، حامد حبیب، مجاہد عشائی ،نسرین طارق، فاطمہ عظیم، کالج کے اساتذہ اور طالب علموں سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ پرنسپل گورڈن کالج ڈاکٹر محمد گلفراز عباسی، وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر کامران نسیم ، اساتذہ اور طلبہ نے کالج آ مد پر تمام شرکا ء کا پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر پرنسپل نے آرگنائزر کہکشاں نجمی کی جانب سے کالج کے جوبلی ہال میں پنکھے تنصیب کرنے کے لئے ایک لاکھ روپے اور دیگر افراد کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے کالج کی تزئین و آرائش کے لئے فنڈز دئیے۔ اس موقع پر گارڈونین ، سینٹرل چئیرمین ای ایف پی ، سابق صدر آئی سی سی آئی میاں اکرم فرید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن تمام عزیز دوستوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ اس مادر علمی میں ہمیں پرنسپل جناب ویکٹر مل، محترم و شفیق اساتذہ کرام پروفیسر نصراللہ، پرو فیسر مسعود ، مس جین، مس یاسمین، مسٹر پیٹر اور مسٹر نتھیانئل جیسے اساتذہ نے نہ صرف ہمیں معیاری تعلیم دی بلکہ بہترین تربیت بھی کی جس کی وجہ سے آج ہم سب اپنے کاروبار زندگی میں کامیاب و کامران ہیں۔ انھوں نے ہال میں موجود طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اس وقت اپنی زندگی کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے اور دور حاضر میں وہی اقوام دنیا کی قیادت کرسکتی ہے جن کے پاس جدید علوم سے آراستہ نوجوان ہوں۔ میرا تعلق اسکل اور ٹیکنالوجی سے بھی ہے اور میں حکومتی وزارتوں کی مختلف کمیٹیوں کا رکن اور کنوینر ایف پی سی سی آئی کی ٹیکنکل و اسکل کمیٹی ہوں اسی لئے مجھے معلوم ہے کے اس وقت دنیا میں ہنر افراد کی کس قدر مانگ ہے۔ دنیا ہمیں صنعتی و خدمات کے شعبے میں وسیع مواقع فراہم کر رہی ہے اور حکومت بھی بین القوامی معیار کے کورسز کروارہی ہے آپ آ رٹیفیشل انٹیلیجنس (اےآ ئی) ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرکے ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرسکتے ۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کس شعبے کا انتخاب کرتے ہیں۔ میں آپ تمام طالب علموں کے لئے ہمہ وقت رہنمائی کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ اس موقع پر انھوں نے گورڈن کالج کی آ ئی ٹی لیب کے لئے جدید کمپیوٹرز فراہم کرنےکا بھی اعلان کیا ۔ بعدازاں آ رگنائزر برگیڈیئر ریٹائرڈ محمد آصف اور میڈم کہکشاں نجمی نے گورڈن کالج کے سابق طالب علموں میں یادگاری شیلڈ تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر موسم بہار کی نسبت سے مہمانان گرامی نے کالج کے لان میں پودے بھی لگائے۔