Daily Ausaf:
2025-04-13@15:35:58 GMT

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

سوات،مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.2ریکارڈ کی گئی،زلزلے سے ہر طرف خوف پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 140 کلو میٹر اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔ یہ بھی پڑھیں:جیسے سٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے۔

گورنر سندھ کا محسن نقوی سے شکوہ سوات،مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے فوری بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

شہری آج گھروں سے باہر نکلیں، حادثات کی روک تھام کیلئے کردار ادا کریں: آفاق احمد

  چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد—فائل فوٹو

 چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ کراچی کا سارا سسٹم، پولیس، ٹریفک پولیس، کے ڈی اے، ایس بی سی اے سمیت تمام ادارے ٹھیکے پر دیدیے گئے ہیں۔

ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما آفاق احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سفید پرچم کے ساتھ لوگوں سے درخواست کی تھی کہ وہ گھروں سے نکل کر پُر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں، لیکن آج ضلع وسطی میں ایک دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

 ان کا کہناہے کہ ایم کیو ایم پی پی کے گٹھ جوڑ سے عوام کی توجہ ان مسائل سے ہٹانے کے لیے ہمیشہ نورا کشتی کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے۔

آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

آفاق احمد نے کہا کہ آج پر امن احتجاج کو متاثر کرنے کے لیے کارکنان اور ہمدردوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، بے گناہ لوگوں کو گرفتار کر کے پر امن احتجاج سے روکا جا رہا ہے۔

 چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ان تکالیف کے باوجود آج گھروں سے باہر نکلیں اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے 
  • ملک کے مختلف علاقوں میں 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
  • اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
  • صرف 2 گھنٹے کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری
  • پاکستان میں ایک گھنٹے کے دوران دو بار زلزلہ، لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے
  • اسلام آباد، پنجاب، کے پی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • اسلام آباد  سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • شہری آج گھروں سے باہر نکلیں، حادثات کی روک تھام کیلئے کردار ادا کریں: آفاق احمد