سونا 1500 روپے فی تولہ مہنگاہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی سما نے آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا 1500 روپے مہنگا ہوکر تین لاکھ 9 ہزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونے کے نرخ 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے پر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 1179 روپے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار 242 روپے ہوگئے۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہوگیا، جس کے بعد فی اونس نرخ 2948 ڈالر ہوگئے۔
دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ چاندی 15 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 395 روپے کی ہوگئی جبکہ دس گرام چاندی کے نرخ 13 روپے بڑھ کر 2910 روپے تک پہنچ گئے۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 0.
آئی ای ای ای پی کا ٹیکنیکل سیمینار 27فروری کو ہو گا ،چئیرمین لیسکو بورڈ سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فی تولہ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کے گھر ڈکیتی، 75 تولہ سونا اور لاکھوں کی نقد رقم لوٹ لی گئی
کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں مسلح ڈاکوؤں نے بڑی ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا۔ ڈاکوؤں نے اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر 75 تولہ سونا، 25 لاکھ روپے نقد، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔
ڈکیتی کی یہ واردات پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما قمر جان بلوچ کے گھر پر ہوئی، جو اس وقت عمرے کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق ڈاکو بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ آئے اور واردات کے دوران پورے گھر کو یرغمال بنا لیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔