حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، گولی چلائی گئی تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے، وزیر اعلی کے پی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، گولی چلائی گئی تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے، وزیر اعلی کے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہے کہ پن بجلی کے خالص منافع کے دو ہزار ارب روپے ادا کرنا ہوں گے، صوبے کے حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، اگر ہمارے حق کیلئے گولی چلائی گئی تو وہی ذمہ دار ہوں گے جو گولی چلائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہا ریاست اور عوام کے درمیان تعلق آئین ہوتا ہے، ہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا، ہم نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر حکومت اور عوام میں اعتماد نہ ہو تو پھر ٹیکس وصولی کم ہو جاتی ہے، فاٹا کے انضمام سے صوبے کی آبادی 57 لاکھ بڑھ گئی، یہ علاقہ پہلے ہی بہت پسماندہ ہے اس کو ملک کے باقی علاقوں کے برابر لانے کیلئے مزید وسائل چاہیے ہیں، ریاست اور عوام کے درمیان تعلق آئین ہوتا ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا، ہم نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا، اگر حکومت اور عوام میں اعتماد نہ ہو تو پھر ٹیکس وصولی کم ہو جاتی ہے، فاٹا کے انضمام سے صوبے کی آبادی 57 لاکھ بڑھ گئی، یہ علاقہ پہلے ہی بہت پسماندہ ہے اس کو ملک کے باقی علاقوں کے برابر لانے کیلئے مزید وسائل چاہیے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان علاقوں میں پسماندگی اور غربت بہت زیادہ ہے، وفاقی حکومت نے ان علاقوں کیلئے 2019 سے 2024 تک درکار فنڈز میں سے 20 فیصد فراہم کیے، ہمارا آبادی اور رقبے کی بنیاد پر حصہ بڑھ گیا ہے، ان علاقوں کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے چھ سالوں سے 600 ارب روپے ملنا تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف 132 ارب روپے ملے، رواں مالی سال جولائی سے ہمیں فاٹا کیلئے کوئی فنڈز نہیں مل رہے، صوبائی حکومت کو یہ اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں، پاکستان کو دہشتگردی سے بچانے کیلئے خیبرپختونخواہ نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نئے این ایف سی کی جگہ بار بار آرڈیننس کیا جاتا ہے، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیا این ایف سی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ہمارا صوبہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان میں بار بار آئین کو توڑا گیا مگر کسی کو سزا نہیں ہوئی، ہم صوبے کہ حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، حقوق نہ دے کر کوئی آرڈیننس کرے گا تو یہ ہمیں قبول نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کیلئے مشاورت شروع کی جائے۔
وزیر اعلی کے پی نے کہا کہ رمضان المبارک کی رعایت دے رہا ہوں، اس کے بعد ہم اپکو سرپرائز دیں گے، پن بجلی کے خالص منافع کے دو ہزار ارب روپے ادا کرنا ہوں گے، صوبے کے حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے، اگر ہمارے حق کیلئے گولی چلائی گئی تو وہی ذمہ دار ہوں گے جو گولی چلائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ذمہ دار ہوں گے وزیر اعلی
پڑھیں:
دیامر کے لوگ ہمارے بھائی نہیں جان ہیں، ان کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہیں، کاظم میثم
چلاس میں متاثرین ڈیم کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہا کہ دیامر کے لوگ نہ صرف ہمارے بھائی ہیں بلکہ ہماری جان ہیں، میں بحیثیت اپوزیشن لیڈر آپ کا بوجھ اٹھانے آیا ہوں۔ حکومت عوام کیساتھ مزید مزاق بند کرے اور فوری طور پر یہاں کے عوام کو ان کا بنیادی حقوق دے اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ دیامر کے عوام حکم دیں تو ہم آپ کیلئے کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں، دیامر کے عوام کے حقوق کیلئے جہاں پسینہ گرے گا وہاں بلتستان کے عوام کا خون گرے گا۔ چلاس میں متاثرین ڈیم کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہا کہ دیامر کے لوگ نہ صرف ہمارے بھائی ہیں بلکہ ہماری جان ہیں، میں بحیثیت اپوزیشن لیڈر آپ کا بوجھ اٹھانے آیا ہوں۔ حکومت عوام کیساتھ مزید مزاق بند کرے اور فوری طور پر یہاں کے عوام کو ان کا بنیادی حقوق دے ورنہ بہت دیر ہو جائیگی اور آپ کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔ دیامر کے نوجوان باشعور ہو چکے ہیں اور اب اپنے حقوق کا دفاع جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان کے عوام کو مسلک اور قومیت کے نام پر آپس میں لڑایا گیا اب وقت گزر چکا ہے، اب عوام جان چکے ہیں۔ قومی وحدت کیلئے گلگت بلتستان ایک پیج پر ہے، اب کوئی ہمیں تقسیم نہیں کر سکے گا۔ خطاب کے دوران کاظم میثم نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ سید علی رضوی کا دیامر کے عوام کے نام سلام بھی پہنچایا۔