وزیراعظم اورصدرآذربائیجان کی ملاقات ، تجارت کے فروغ سمیت دیگرامورپرگفتگو
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2025ء) وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔دو روزہ دورہ آذربائیجان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے صدارتی محل میں ون آن ون ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات اقتصادی تعاون اور تجارت کے فروغ سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
(جاری ہے)
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا صدارتی محل پہنچنے پر صدر الہام علیوف نے پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، دونوں ممالک کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔اس موقع پر آذربائیجان کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی وفد موسم کی خرابی کے باوجود تقریب میں موجود رہے، جہاں معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے علاوہ دیگر وزراء بھی شامل ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ا ذربائیجان کے شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کے ایوان آزادی آمد پر پرتپاک استقبال
وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کے ایوان آزادی آمد پر پرتپاک استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
منسک: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کے ایوان آزادی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
منسک میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈلوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف کا ایوان آزادی آمد پر گلے مل کر پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
بیلاروس کی افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی، دونوں رہنماؤں نے اپنے وفود کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
وزیراعظم اور صدر بیلاروس کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوگی، دونوں رہنما وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفد کی قیادت کریں گے۔
اس موقع پر تجارت، معیشت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات ہوگی، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔