مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران خطاب میں جنرل غلام علی رشید نے کہا کہ ہمارے دشمن گزشتہ چار دہائیوں سے ایرانی قوم اور دشمن کے خلاف ہمارے عوام کی ہم آہنگی اور یکجہتی کے بارے میں غلط اندازوں اور ابہام میں مبتلا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے خاتم الانبیا (ص) سنٹرل ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی رشید نے کنارک میں تیسری بحری کمانڈ میں ذوالفقار نامی مشترکہ مشقوں کے افسروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام عسکری بازووں اور مسلح افواج کی سالانہ مشترکہ مشقوں کی منصوبہ بندی سپریم کمانڈر کی مدبرانہ ہدایات کی روشنی میں انجام پاتی ہے، جنرل اسٹاف اور جنرل ہیڈکوارٹر کی جانب سے بامقصد منصوبہ بندی کیساتھ سال میں اوسطاً 30 بڑی مشقوں اور درجنوں اسپیشل ایکسرسائزز کی ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مشترکہ مشقوں کی میڈیا کوریج نہیں ہوتی، یہ دراصل آئس برگ حکمت عملی اپناتے ہوئے رازداری کو برقرار رکھنے کا اصول ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ افسران کو اپنے دستوں کی مکمل طاقت اور ہتھیاروں کا معمولی حصہ میڈیا اور عوام کے سامنے ظاہر کرنے کی اجازت ہے تاکہ وہ رازداری کو ملحوظ رکھیں، یہ مشقیں درحقیقت مسلح افواج کی جنگی تیاری کی سطح کا میزان ہیں، ہمارے کمانڈر جنگ سے پہلے میدانی مشقوں کے انعقاد کو ایک جنگ ہی سمجھتے ہیں اور اسی لئے مشقوں کی منصوبہ بندی میں درستگی اور اہداف کے تعین میں سنجیدگی اور تخلیقی صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشقوں کے اہم مقاصد میں سے ایک دشمن کے اذہان، یقین اور ارادے کو متاثر کرنا ہے، ہمارے دشمن گزشتہ چار دہائیوں سے ایرانی قوم اور دشمن کے خلاف ہمارے عوام کی ہم آہنگی اور یکجہتی کے بارے میں غلط اندازوں اور ابہام میں مبتلا ہیں، صیہونی حکومت چار مہینوں سے امریکیوں، یورپیوں اور خطے کے بعض ممالک کو ایران کی طاقت کے بارے میں غلط اندازوں اور اعداو شمار کے ذریعے دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہے، اپنے 70 سال کے شرمناک اور جارحانہ وجود کے دوران، صیہونی حکومت نے ہمیشہ اپنی طاقت کو اس طرح پیش کیا ہے جو مقبوضہ فلسطین میں اس کے حقیقی امیج سے کبھی میل نہیں کھاتا۔

انکا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ صیہونی مزاحمتی محاذ کے خوف کیوجہ سے مسلسل اپنے وجود کو خطرے میں محسوس کرتے ہیں، وہ ان غلط اندازوں کی قیمت چکا رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کو اسرائیل کے لئے ان کی جامع حمایت پر متنبہ کرتے ہیں، ایرانی قوم کے مفادات کے خلاف صیہونی حکومت کی طرف سے کسی بھی خطرے کو اسرائیل کے لئے امریکہ کی مکمل حمایت کے تناظر میں شمار کیا جائے گا، جس کے ردعمل میں فیصلہ کن کارروائی کے طور پر ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا، کیونکہ یہ اڈے اسرائیل کو لاجسٹک اسپورٹ اور پورے راستے میں اپنی فضاووں کو استعمال کرنیکی اجازت دیکر مدد فراہم کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایران کی مشقوں کے کہ مشقوں

پڑھیں:

نان کسٹم پیڈ و چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف پہلی بار ایکسائز، کسٹم اور پولیس کا مشترکہ کریک ڈاؤن کا آغاز

سٹی42: شہر میں پہلی مرتبہ ایکسائز، کسٹم اور پولیس حکام نے نان کسٹم پیڈ، چوری شدہ اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

ڈائریکٹر موٹرز شاہد گیلانی کے مطابق اس گرینڈ کارروائی میں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز بھی نشانے پر ہیں۔

شہر کے 8 مختلف مقامات پر ای ٹی اوز کی سربراہی میں ناکہ بندی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کسٹم حکام نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، پولیس چوری شدہ گاڑیاں جبکہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیاں تحویل میں لے گا۔

ایف آئی اے کی کارروائی، دو اشتہاری مجرم گرفتار

شاہد گیلانی کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کے ذریعے جرائم میں ملوث ہونے کی اطلاعات ملی ہیں اور ان کی وجہ سے حکومت کو بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا سامنا ہے۔ اگلے ہفتے سے شہر بھر میں مزید بڑی کارروائیوں کا آغاز کیا جائے گا جبکہ پنجاب بھر میں ناکہ بندی کے لیے فوکل پرسنز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔
 
 
 

متعلقہ مضامین

  • مہرستان دہشتگردانہ حملے کے مرتکب افراد کو فی الفور شناخت کر کے قرار واقعی سزا دینگے، اسمعیل بقائی
  • ایران میں پاکستانی شہریوں پر دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی
  • ایران کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی شدید مذمت
  • آٹھ پاکستانی شہریوں کے قتل کے بعد دہشتگردی کے خلاف پاکستان اور ایران کی مشترکہ کارروائی کا عندیہ
  • سیستان میں پاکستانیوں کا قتل: ایرانی سفارتخانے کی حملے کی شدید مذمت
  • ایران میں پاکستانی مزدووں کے قتل کی تصدیق کرتے ہیں، ترجمان ایرانی سفارتخانہ
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی ملاقات
  • نان کسٹم پیڈ و چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف پہلی بار ایکسائز، کسٹم اور پولیس کا مشترکہ کریک ڈاؤن کا آغاز
  • نیتن یاہو سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنیوالے اسرائیلی پائلٹس نوکری سے برطرف
  • عازمینِ حج کیلئے اچھی خبر ،بڑی سہولت فراہم کردی گئی