چین اور روس کے تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز


بیجنگ :
چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس ایک دوسرے کے اچھے پڑوسی ہیں جو کبھی جدا نہیں ہو سکتے اور یہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے سچے دوست ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پیر کے روز چینی صدر نے درخواست پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں اور نہ ہی یہ کسی تیسرے فریق سے متاثر ہوتے ہیں۔ چین اور روس کی ترقی کی حکمت عملی اور خارجہ پالیسی طویل مدتی ہے۔چاہے بین الاقوامی صورتحال کتنی ہی تبدیل کیوں نہ ہو ، چین اور روس کے تعلقات ایک دوسرے کی ترقی اور خوشحالی میں مددگار ثابت ہوں گے اور بین الاقوامی تعلقات میں استحکام اور مثبت توانائی فراہم کریں گے۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا روس کی طویل مدتی حکمت عملی کا انتخاب ہے، یہ کوئی عارضی اقدام نہیں ہے اور نہ ہی یہ کسی خاص واقعے یا بیرونی عوامل سے متاثر ہوتا ہے۔ صدر پیوٹن نے روس اور امریکہ کے درمیان تازہ ترین رابطوں کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ روس یوکرین تنازعے کی جڑوں کو ختم کرنے اور پائیدار اور دیرپا امن کے حل تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہے۔

شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ چین روس اور دیگر متعلقہ فریقوں کی بحران کو حل کرنے کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ بات چیت کے دوران فریقین نے مختلف طریقوں سے رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین اور روس کے تعلقات کسی تیسرے فریق چینی صدر کہ چین کہا کہ

پڑھیں:

ایک سیاسی جماعت لاکھوں ڈالر لگاکر ملک کیخلاف مہم چلارہی ہے، مصدق ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک : پی آئی ڈی

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت امریکا میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف مہم چلانے والے شخص کو لابسٹ رکھ کر ملینز ڈالر لگا کر ملک کے خلاف مہم چلارہی ہے۔

فیصل آباد میں جی سی ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ
امریکا میں ملین ڈالر خرچ کرکے سیاسی جماعت قرار اد پاس کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں مہم ن لیگ اور حکومت کے خلاف نہیں ملک کے خلاف ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں استحکام آرہا ہے، اشیائے خور و نوش کی قیمتیں اور مہنگائی کم ہوئی، شرح سود کم ہو گئی جلد سنگل ڈیجٹ پر آجائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ڈائیلاگ کبھی ختم ہی نہیں ہوتا اگر وہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر ہم سے ڈائیلاگ کریں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ اس بات پر ڈائیلاگ نہیں ہو سکتے کہ 190 ملین پاؤنڈ کی چوری اللّٰہ کے واسطے معاف کر دو۔

متعلقہ مضامین

  • پہلی بار افغانستان چینی سمگل نہیں برآمد ہوئی: وزیر خزانہ
  • سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کے خلاف حادثہ کیس کا فیصلہ محفوظ
  • صبا آزاد ہریتک کے ساتھ اپنے تعلقات کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر برس پڑیں
  • چین -یورپ تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں،چینی وزیر خارجہ
  • چین-یورپ تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں،چینی وزیر خارجہ
  • بھارت کیخلاف کون کھیلے کون نہیں؟ پاکستان ٹیم کا فیصلہ ہوگیا
  • وکلا ءکی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری، عدالتی میں کام بند
  • زچگی کے عمل کا دوسرا فریق
  • ایک سیاسی جماعت لاکھوں ڈالر لگاکر ملک کیخلاف مہم چلارہی ہے، مصدق ملک