علی حیدر کو پاکستان چھوڑ کر کیوں جانا پڑا؟ گلوکار نے وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
گلوکار علی حیدر کا کہنا ہے کہ ان کیلئے پاکستان میں رہنا غیر محفوظ ہوگیا تھا اس لئے انہیں ملک چھوڑ کر جانا پڑا۔
علی حیدر حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے موسیقی سے دور ہونے اور اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے پاپ میوزک چھوڑ کر نعتیں، حمد و ثنا اور منتقبت پڑھنا شروع کردی تھی گانوں کی طرف ان کا رجحان کم ہوگیا تھا جس کے بعد ان کیلئے حالات مشکلات سے بھر گئے اور انہیں دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔
https://www.facebook.com/AhmadAliButtOfficial/videos/2428077350857875/?share_url=https%3A%2F%2Ffb.watch%2FxY1piQTSMZ%2F
علی حیدر نے بتایا کہ ان کے والد کا پرنٹنگ پریس تھا جو ان کو بند کرنا پڑا اور وہ گھر بیٹھ گئے کیونکہ دھمکیوں کی وجہ سے وہ بھی غیر محفوظ اور ان کے اہل خانہ بھی جس کے بعد ان کی والدہ نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہونے کا مشورہ دیا۔
گلوکار نے بتایا کہ ایک پرانے دوست جن کے ہمراہ وہ کئی کنسرٹسٹ کر چکے تھے، نے انہیں امریکہ بُلا لیا اور وہ کام کیلئے وہاں گئے تاہم بیوی بچوں کے ساتھ وہیں سیٹل ہوگئے اور اب وہ وہاں ریڈیو شوز کرتے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں: عطا تارڑ
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ بھی پاک بھارت میچ کے موقع پر پُر جوش ہیں.انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم بھارت کو ہرا کر بتائیں کہ ہم انہیں کہیں بھی شکست دے سکتے ہیں. میری دعا ہے کہ پاکستان کی ٹیم آج کا میچ جیتے، خواہش ہے کہ محمد رضوان آج سینچری اسکور کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی بحالی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، امید ہے آئندہ بھی عالمی کرکٹ مقابلوں کے میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے.دہشت گرد ہر قسم کی اخلاقیات سے عاری ہوتے ہیں.سانحہ اےپی ایس پشاور ملکی تاریخ کا ایک المناک واقعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں.دہشت گرد عناصر بلوچستان میں ترقی کا عمل سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں. دہشت گردوں کو واپس لاکر ملک کا امن وامان داؤ پر لگایا گیا ہے۔