UrduPoint:
2025-04-16@15:21:25 GMT

مدینہ منورہ میں زائرین کی آسانی کیلئے شٹل بس سروس متعارف

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

مدینہ منورہ میں زائرین کی آسانی کیلئے شٹل بس سروس متعارف

مدینہ منورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری 2025ء ) رمضان المبارک کے دوران مدینہ منورہ میں زائرین اور نمازیوں کے سفر کو آسان بنانے کے لیے شٹل بس سروس لانچ کردی گئی۔ گلف نیوز کے مطابق مسلمانوں کے دوسرے مقدس مقام مسجدِ نبوی ﷺ کے شہر مدینہ منورہ میں حکام نے رمضان المبارک کے آغاز پر ایک شٹل بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز یکم مارچ سے متوقع ہے، اس اقدام کا مقصد رمضان کے مہینے کے دوران شہر میں رہائشیوں اور زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مدینہ بس پراجیکٹ مسجد نبوی ﷺ تک روزانہ 18 گھنٹے کام کرے گا، سوائے السلام اور سید الشہداء اسٹیشن کے جو 24/7 چلیں گے، سروس کو ٹریفک کی بھیڑ کم کرنے، مسجد کے ارد گرد نقل و حرکت کو بڑھانے اور پیدل چلنے والوں کے لیے دوستانہ علاقوں کو وسعت دے کر صاف ستھرے ماحول کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، رمضان کے دوران نمازیوں میں متوقع اضافے کے ساتھ شٹل سروس اپنے بسوں کے بیڑے، کام کے اوقات اور سٹاپ پوائنٹس میں اضافہ کرے گی تاکہ مانگ کو پورا کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ شمسی توانائی سے چلنے والی بسیں مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منصوبوں کا حصہ ہیں، جو 106 سٹاپس پر محیط نیٹ ورک کا حصہ ہیں، ہر ایک بس ڈسپلے اسکرین، راستے کے نقشے اور سروس کے نظام الاوقات سے لیس ہے، راستے کلیدی مقامات کی خدمت کرتے ہیں، جن میں مساجد، تاریخی اور آثار قدیمہ کے مقامات، تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات شامل ہیں۔

مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سیکرٹری فہد البلیحشی نے بتایا کہ گزشتہ سال مدینہ منورہ نے 18 ملین زائرین کا استقبال کیا، جن کا اوسط قیام 2019ء کے دو دن سے بڑھ کر آج 10 دن سے زیادہ ہوچکا ہے، 2023ء میں زائرین کی تعداد 14.

1 ملین تک پہنچ گئی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 6 ملین اضافے کی نشاندہی کرتی ہے، اخراجات 49.7 بلین ریال سے زیادہ ہیں، اس ترقی کی وجہ شہر کے بہتر انفراسٹرکچر، بہترین خدمات، مہمان نوازی، رہائش اور نقل و حمل کی سہولیات ہیں، اس پیشرفت کے ساتھ مدینہ بس پروجیکٹ رمضان اور اس کے بعد نمازیوں اور رہائشیوں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے اور پائیدار نقل و حمل فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے

پڑھیں:

سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی وطن نہ پہنچ سکے

کراچی:

سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی سعودی ایئرپورٹ سے پاکستان نہیں پہنچ سکے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں 2 روز سے محصور پاکستان عمرہ زائرین کی وطن واپسی کے حوالے سے اقدامات نہیں کیے جاسکے۔

سعودی ائیرپورٹ پر پھنسے عمرہ زائرین نے الزام عائد کیا کہ ہوائی اڈے کے لاؤنج میں واپسی کے لیے طویل انتظار کے باوجود کوئی مدد نہیں کی گئی۔

عمرہ زائرین کے مطابق سفارت خانے کے ایک فرد نے ان سے رابطہ کیا ہے اور تفصیلات حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر موجود 60 سے زائد عمرہ زائرین کو سعودی ائرلائن کی پرواز انتظامیہ پیچیدگی کی وجہ سے ہوائی اڈے پر چھوڑ آئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی پی ایل؛ بلےبازوں کی دھوکے بازی کے باعث انوکھا قانون متعارف
  • ڈی جی خان تا ملتان موسیٰ پاک ایکسپریس ٹرین شٹل سروس کا آغاز
  • ائیرلائن کی غلطی سے سعودی عرب میں پھنسے 60 عمرہ زائرین دوبارہ ٹکٹ لے کر وطن پہنچے
  • چار روز سے سعودی عرب میں پھنسے 60 عمرہ زائرین وطن واپس پہنچ گئے
  • واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر، نیا مزیدار فیچر متعارف
  • سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی وطن نہ پہنچ سکے
  • نادرا نے پوسٹ آفس کے ذریعے شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا
  • نادرا کا پوسٹ آفس کے ذریعے شناختی کارڈ سروس بند کرنے کا اعلان
  • 2 روز سے سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کی تاحال وطن واپسی نہ ہوسکی
  • کورئیر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا