ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس: وفاق نے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف وفاق نے سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 2 رکنی بنچ کا 27 جنوری کا فیصلہ اختیار سے تجاوز ہے، مرکزی مقدمے میں بھی بنچ کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا تھا، آئینی ترمیم کے بعد ریگولر بنچ قانون چیلنج کرنے پر مبنی مقدمہ نہیں سن سکتا۔
ویڈیو، مصنوعی ذہانت کے میدان میں چینی کمپنی نے تہلکہ برپا کر دیا، امریکہ میں صفِ ماتم بچھ گئی
دائر درخواست میں کہا گیا کہ ابتدائی سماعت کے بعد حکم نامہ میں آئندہ تاریخ 27 جنوری مقرر کی گئی، کچھ دیر بعد دوسرا حکم نامہ جاری ہوا جس میں تاریخ ازخود تبدیل کر کے 16 جنوری مقرر کر دی گئی، کسی بنچ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ ججز کمیٹی کا کردار ادا کرتے ہوئے بنچ تشکیل دینے کا حکم دے۔
درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ فیصلے میں سپریم کورٹ ججز کمیٹی کو عملی طور پر غیر فعال کر دیا گیا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: درخواست میں
پڑھیں:
صدر کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی منظوری کا اختیار نہیں، وزیراعلیٰ سندھ
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں پیپلز پارٹی کیخلاف مہم چلائی جائے، پُرامن احتجاج کرنا سب کا حق ہے، کینالز کبھی نہیں بننے دیں گے، حکومت چھوڑنے کا آپشن موجود ہے، جمہوری طریقے سے نہ مانے تو حکومت ایک منٹ میں چھوڑ دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے سندھ کیخلاف کوئی منصوبہ نہیں بننے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سجاول اور ٹھٹہ میں کئی سو کلو میٹر واٹر چینلز پکے کیے جانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش ہورہی ہے، کچھ لوگ چاہتے ہیں پیپلز پارٹی کیخلاف مہم چلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کرنا سب کا حق ہے، کینالز کبھی نہیں بننے دیں گے، حکومت چھوڑنے کا آپشن موجود ہے، جمہوری طریقے سے نہ مانے تو حکومت ایک منٹ میں چھوڑ دیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ معاملہ ایکنک میں آیا تو مخالفت کریں گے، سی سی آئی کا اجلاس نہیں بلایا جارہا، کیا ہمارا ملک نئے الیکشن کا متحمل ہوسکتا ہے؟ اپوزیشن کے کہنے پر بلیک میل نہیں ہوں گے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر کو کسی چیز کی منظوری کا اختیار نہیں، صدر نے کہا وہ اس منصوبے کو سپورٹ نہیں کرتے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی طاقت سے سندھ کیخلاف کوئی منصوبہ نہیں بننے دیں گے، سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی نہیں لے سکتا۔