Express News:
2025-02-24@14:03:03 GMT

نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے میزبان ملک کا اعلان ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT

لاہور:

پاکستان ہاکی ٹیم کا نئے سال میں نیا سخت امتحان آن پہنچا، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے میزبان ملک کا اعلان کر دیا۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 سے 21 جون تک نیشنز کپ کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ساتھ فرانس، جاپان، ملائیشیا، کوریا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور ویلز کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

نیشنز کپ کی فاتح ایک ٹیم انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی پرو لیگ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیشنز کپ

پڑھیں:

ہارس اینڈ کیٹل شو کی آج اختتامی تقریب، مریم نواز میزبان، آرمی چیف مہمان خصوصی ہونگے 

16روزہ ہارس اینڈ کیٹل شوکا آج آخری روز ہے جس کی  اختتامی تقریب  میں میزبان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ہونگے ۔

رپورٹ کے مطابق 16روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں 20بڑے ایونٹس میں لاکھوں شہریوں کی شرکت کا ریکارڈ بنا، ہارس اینڈ کیٹل شو کے ہر ایونٹ میں ہزاروں فیملیز کی بچوں سمیت شرکت سے رونق دوبلا ہوگئی، ہارس اینڈ کیٹل شو میں 13انٹرنیشنل ٹیموں کے درجنوں نامور غیر ملکی کھلاڑیوں  نے شرکت کی۔

ترکی، دوبئی، باکو، یوکرین اور ایتھوپیا سمیت 20کھلاڑیوں نے  شرکت کی، غیر ملکی کھلاڑیوں نے ایونٹ کو بہترین قرار دیا۔

لاہور میں پہلی مرتبہ شندور پولو کے مقابلوں سے بھی شہری محظوظ ہوئے، جیلانی پارک میں ڈاگ شو میں،  جرمن شیفرڈ اور دیگر اعلیٰ نسل کے ڈاگ عوام بالخصوص بچوں کی دلچسپی کا مرکز رہے، 7روزہ نیزہ بازی کے مقابلوں میں غیر ملکی ٹیموں نے شرکت کی، بز کشی، تیر اندازی اور گھڑ سواروں کے سنسنی خیز کے مقابلے ہوئے۔


ہارس اینڈ کیٹل شو میں پنجاب کلچرل نائٹس میں نامور فنکاروں نے سر بکھرے، گلگت بلتستان کی ثقافتی سرگرمیوں پر مبنی کلچرل نائٹ بھی منائی گئی، ہارس اینڈ کیٹل شو میں زیادہ دودھ دینے والے جانوروں بھی مقابلے میں پیش کیے گئے۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے دوروزہ خصوصی پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا، پھولوں کی نمائش میں ہزاروں شہری امڈ آئے۔

باغ جناح میں بچوں کی دلچسپی کے لئے چلڈرن فیسٹیول بھی منایا گیا، جیلانی پارک میں خصوصی میوزک اینڈفوڈ فیسٹیول میں روایتی کھانوں کی بہار رہی، وینٹج کار شو میں سالوں پرانی نادر اور نایاب گاڑیوں کی نمائش، سینکڑوں شائقین نے دیکھی، مین بلیوارڈ تا باغ جناح فیملی سائیکلوتھان میں ہزاروں فیملیز نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ مینار پاکستان میں رستم پنجاب دنگل کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے، لاہور فورٹ میں صوفی فیسٹیول میں نامور گلوکاروں نے سر بکھیر کر حاضرین کو محسور کر دیا۔

لاہور ایکسپو سنیٹر میں انڈسٹریز سے متعلق پنجاب انڈسٹری اینڈ آرٹی سان بھی لگائی گئی، ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں فلیم،ٹینٹ پیگنگ کا منفرد مظاہرہ بھی ہوگا، ڈرون شو اور آتش بازی رنگا رنگ مظاہرہ پیش کیے جائیں گے۔

اختتامی تقریب سینکڑوں ڈھولچی پہلی مرتبہ اپنے فن کا منفرد مظاہر ہ کریں گے، فن پہلوانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے رستم پنجاب شو بھی پیش کیا جائیگا، معروف کوریو گرافر پنجاب کے روایتی کھیل پیش کریں گے، راحت فتح علی خان، عارف لوہار اور دیگر فنکار بھی فن کا مظاہرہ کریں گے، اختتامی تقریب پاکستان ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ہارس اینڈ کیٹل شو کی آج اختتامی تقریب، مریم نواز میزبان، آرمی چیف مہمان خصوصی ہونگے 
  • نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ تجارت اور رابطوں کو آسان بنانے میں مصروف عمل
  • باہر جاتا ہوں تو میزبان ملک سمجھتے ہیںپیسے مانگنے آیاہے، وزیراعظم
  • چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ، پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • بھارت کیخلاف کون کھیلے کون نہیں؟ پاکستان ٹیم کا فیصلہ ہوگیا
  • پاکستان انڈیا میچ: دلی لاہور سے دور کیوں ہوگیا؟
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل، فاتح کا اعلان ہوگیا
  • چمپئینز ٹرافی: ’پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں‘
  • دبئی اسٹیڈیم خالی:بھارتی شائقین میچ پاکستان میں کروانے کے خواہشمند