حکومت کی جانب سے بجلی 6 سے 8 روپے یونٹ سستی کرنے پر کام جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت آئندہ 2 ماہ میں بجلی کی قیمت میں کمی پر کام کررہی ہے۔
پاور ڈویژن حکام کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ 2 ماہ میں فی یونٹ بجلی 6 سے8 روپے سستی کرنے پر کام کررہی ہے اور اس سلسلے میں بینکوں سے 1300 ارب روپےکے قرض حصول بھی کیلئے بات چیت جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ یہ قرض فکس ریٹ اور ٹائم کے لیے لیا جائے گا، قرض سے گردشی قرض کا خاتمہ کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق حکومت کو 700 ارب روپے آئی پی پیز سے بات چیت میں بچت ہوئی ہے، آئی پی پیز سے 300 ارب روپے کا سود ختم کرایا ہے اور اب تک 6 آئی پی پیز کے معاہدے ختم کیے جاچکے ہیں جب کہ 25 آئی پی پیز کے ساتھ ٹیک اینڈ پے پر بات ہوچکی ہے۔
حکام نے مزید بتایاکہ سرکاری پاور پلانٹس کے ساتھ ٹاسک فورس کی بات چیت جاری ہے، اس کوشش سے 2 ماہ تک فی یونٹ بجلی 6 سے 8 روپے تک سستی کرناچاہتے ہیں۔
حکام کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2300 ارب روپے کے لگ بھگ ہے جسے جلد سے جلد صفر کرنا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آئی پی پیز ارب روپے
پڑھیں:
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے سستی کردی گئی
کراچی(نیوز ڈیسک)بجلی صارفین کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا، نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
حکومت نے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی تھی تاہم نیپرا اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کی تھی۔
بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا، سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کو بھی ریلیف سے مستفید ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔
“ریڈ 2″تمنا بھاٹیہ کے آئٹم نمبر کی ویڈیو لیک