بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان سے کہا کہ آپ میرے ہونے والے دُلہے  ہیں. میں پاکستان کی بہو ہوں؟ دوست ہوں، کیا ہیں؟ یو ٹرن مارنے کا یہ کیا طریقہ ہے، میں دنیا کو کیا جواب دوں کیا ڈرامہ چل رہا ہے؟ میں انسان نہیں ہوںِ میں فلموں میں کام کرتی ہوں ہر چیز ڈرامہ ہی ہوگیا؟ دودی نے جواب دیا کہ میری طرف دیکھو۔ نکال لیا غصہ، نکال لی بھڑاس۔ اصل میں یہ دنیا ہے اور دنیا کو خوش کرنے کے لیے ہمیں اپنی بلی نہیں چڑھا سکتے، اس پر راکھی ساونت نے جواب دیا کہ ہم اسی دنیا میں رہتے ہیں۔  راکھی ساونت نے پھرکہا کہ دنیا میں بھارت میں میرا مذاق اڑایا جا رہا ہے کہ کون لڑکا ہے پاکستان میں۔ اس پر دودی نے جواب دیا کہ میں نے کوئی مذاق نہیں بنایا، آپ میری دوست ہو۔ آپ میری دوست ہو، دوست رہوگی لیکن جورشتہ ہے اس میں دنیا ہی آڑے آ رہی ہے۔ بھارتی اداکارہ نے کہا کہ لیلیٰ مجنوں، شیریں فرہاد تو دنیا تو ہمارے آڑے آئی ہے، آپ پاکستانی میں ہندوستانی۔ مطلب ہم نہیں مل پائیں گے۔ اس پر پھر دودی نے کہا کہ ہم دوست ہیں دوست ہی رہیں گے، شادی کا کیا ہے میں ہاتھ پکڑ کر کہیں بھی لے جاؤں لیکن جو رشتہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے وہ دوستی کا رہتا ہے۔ اور آخر میں کٹ کہا۔  اس کے بعد ایک ویڈیو میں راکھی ساونت نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج میں کہاں ہوں، مائی بڈیز، دیکھنا چاہیں گے کہ کون ہے میرے ساتھ۔ پاکستان سے کون آیا ہے۔ ون ٹو تھری۔ اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں دودی خان کی انٹری ہوتی ہے جو کہتے ہیں کہ ہم یہاں پاک انڈیا کا میچ دیکھ رہے ہیں اور بھارت کو جتوا رہے ہیں۔ راکھی ساونت نے کہا کہ مبارک ہو، انڈیا جیت گیا، دودی خان میرے ساتھ بھارت کی جیت کے ساتھ ہے، اس کی شکل اتر گئی، دودی خان رو رہا ہے۔ کوہلی جم کر دھویا آپ کی ٹیم کو۔ اس پر دودی خان نے جواب میں راکھی سے کہا ، جب کوئی اچھا کھیلتا ہے تو اس کی تعریف کرنی چاہئے، یہی اسپورٹس مین شپ ہے۔ پاکستانی اداکار و ماڈل نے جواب دیا کہ بھارت کی ٹیم بہت اچھا کھیلی۔ میں مبارکباد دیتا ہوں، کوہلی جی گوڈ آف دی کرکٹ سلام۔ نو ڈائوٹ سچن جی کے بعد کوہلی جی گوڈ آف کرکٹ ہیں۔ راکھی نے کہا کوہلی جی مبارک ہو، انوشکا اور کوہلی جی۔ خدا آپ دونوں کی جوڑی سلامت رکھے۔ پانڈیا پر تنقید کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا پانڈیا باالکل اچھا نہیں کھیلے، تُو سنبھل جا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: راکھی ساونت نے نے جواب دیا کہ کوہلی جی کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

پاک بھارت میچ کے دوران اروشی روٹیلا اسٹیڈیم میں کس کیلئے موجود تھیں؟ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے دوران اپنی 30 ویں سالگرہ منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اروشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرکٹ اسٹیڈیم سے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سالگرہ کے کیک کے ساتھ موجود ہیں جو انہیں ان کے اسٹاف کی جانب سے بطور سرپرائز دیا گیا۔

گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس اروشی نے کیک پکڑا ہوا ہے جبکہ ساتھ میں ان کی اسٹاف ممبر بھی موجود ہیں۔  اداکارہ نے میچ کے دوران کیک کاٹا جس نے کرکٹ کے شائقین اور اداکارہ کے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by URVASHI RAUTELA (@urvashirautela)

اروشی کی دبئی میں میچ کے دوران موجودگی کو سوشل میڈیا صارفین ایک مرتبہ پھر نسیم شاہ سے جوڑتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اداکارہ اس مرتبہ بھی نسیم شاہ کی دیوانگی میں ہی دبئی پہنچیں ہیں۔

یاد رہے کہ میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان کو آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف چھ وکٹوں سے شکست کھا گئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • ہردک پانڈیا نے بابراعظم کو آؤٹ کرنے پر کیا انداز اپنایا؟ ویڈیو وائرل
  • پاک بھارت میچ کے دوران اروشی روٹیلا اسٹیڈیم میں کس کیلئے موجود تھیں؟ ویڈیو وائرل
  • دوبئی میں راکھی ساونت کی دودی خان سے ملاقات
  • پاک بھارت میچ: راکھی ساونت کا کس ٹیم کی جیت پر ڈانس کرنے اور لڈو کھانے کا اعلان؟
  • بھارتی اداکارہ کیساتھ سیلفی لیتے مداح کی نازیباحرکت،ویڈیو وائرل
  • پاک بھارت میچ سے قبل راکھی ساونت کا کرکٹ کے لیے منفرد انداز
  • ماہرہ خان کی شوہر کیساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • اداکار احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل
  • مداح کی اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل