ایئرپورٹ پر کھلی لوٹ مار؛ ایک فوٹوکاپی 400 روپے میں، ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی ائیرپورٹ پرایک فوٹو کاپی کے 400 روپے طلب کرنے پر ہونے والی تکرار کی ویڈیو سامنے آگئی۔
فوٹو کاپی کرنے والے دکاندار نے کراچی ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پرواز کے مسافر سے ایک کاغذ کی فوٹو کاپی کرنے کے لیے 400 روپے طلب کیے۔ دکان دار اور مسافر کے درمیان اس پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
دکاندار نے ویڈیو بنانے کے دوران مسافر سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور کہا کہ ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہے۔ دکاندار نے موبائل فون توڑنے کی دھمکی بھی دی جس پر مسافر نے دکان دار کو ہاتھ لگانے سے منع کیا۔
ذرائع کے مطابق مسافر کی جانب سے ایف آئی اے،ائیرپورٹ سیکورٹی فورس اور پاکستان ائیرپورٹس کو ناجائز طورپر رقم طلب کرنے کی شکایت درج کروا دی گئی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
روہڑی: کوچ کے مسافر سے 14 کلو ہیروئن برآمد
—فائل فوٹومحکمۂ نارکوٹکس کنٹرول نے روہڑی میں کارروائی کرتے ہوئے کوچ کے مسافر سے 14 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان محکمۂ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کے مطابق خفیہ اطلاع پر روہڑی چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ سے 80 کروڑ روپے مالیت کی 14 کلو ایکسپورٹ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
کارروائی کے دوران ایک ملزم علی رضا کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق پشاور سے ہے۔
محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گھگھر پھاٹک کے قریب گاڑی سے اربوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق ملزم سے ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور سے کراچی منتقلی کے بعد ہیروئن بیرونِ ملک اسمگل کی جانی تھی۔
وزیرِ ایکسائز سندھ مکیش چاؤلہ کا کہنا ہے کہ منشیات کی روک تھام کے لیے بلا تفریق کاروائیاں تیز کی جائیں اور روڈ چیکنگ مہم کو بھی بلا ناغہ جاری رکھا جائے گا۔