بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے دوران اپنی 30 ویں سالگرہ منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اروشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرکٹ اسٹیڈیم سے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سالگرہ کے کیک کے ساتھ موجود ہیں جو انہیں ان کے اسٹاف کی جانب سے بطور سرپرائز دیا گیا۔

گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس اروشی نے کیک پکڑا ہوا ہے جبکہ ساتھ میں ان کی اسٹاف ممبر بھی موجود ہیں۔  اداکارہ نے میچ کے دوران کیک کاٹا جس نے کرکٹ کے شائقین اور اداکارہ کے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by URVASHI RAUTELA (@urvashirautela)

اروشی کی دبئی میں میچ کے دوران موجودگی کو سوشل میڈیا صارفین ایک مرتبہ پھر نسیم شاہ سے جوڑتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اداکارہ اس مرتبہ بھی نسیم شاہ کی دیوانگی میں ہی دبئی پہنچیں ہیں۔

یاد رہے کہ میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان کو آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف چھ وکٹوں سے شکست کھا گئی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میچ کے دوران

پڑھیں:

آئی سی سی چیئرمین شپ کے بعد بھارت کا ایک اور اہم کمیٹی پر قبضہ برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیئرمین شپ کے بعد کرکٹ کمیٹی پر بھی بھارتی قبضہ برقرار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ان دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ سابق بھارتی بورڈ سیکریٹری جے شاہ ہیں، کونسل کی اہم ذمہ داریوں پر بھارتی آفیشلز ہی فائز ہیں، ان میں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی بھی شامل ہے، جس کی طویل عرصے سے سربراہی سابق بھارتی کرکٹرز کے ہی پاس ہے۔

سابق کرکٹر انیل کمبلے نے بطور کرکٹ کمیٹی چیئرمین 3، 3 برس کی 3 ٹرمز مکمل کرنے کے بعد 2021 میں کمیٹی کو چھوڑا جس کے بعد ساروگنگولی کو چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا، ان کی پہلی 3 برس کی مدت مکمل ہوئی تو دوبارہ اگلی مدت (یعنی 2027) کیلئے بھی چیئرمین برقرار رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

اسی طرح سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وی وی ایکس لکشمن کی بھی دوبارہ تقرری ہوئی، کمیٹی میں افغانستان کے سابق کرکٹر حامد حسن، ویسٹ انڈین ڈیسمنڈ ہینز،جنوبی افریقی کپتان ٹیمباباووما اور سابق انگلش اسٹار جوناتھن ٹروٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟

زمبابوین شہر ہرارے میں سالانہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میٹنگ کے دوران ویمنز کرکٹ کمیٹی کی چیئرپرسن کیلئے کیتھرین کیمبیل کا دوبارہ تقرر کیا گیا، کمیٹی میں ایورل فاہے اور فولیٹسی موسیکی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دھونی آئی پی ایل تاریخ کے "بوڑھے ترین کپتان" بن گئے

آئی سی سی اجلاس میں ان افغان ویمنز کرکٹرز کیلئے خصوصی ٹاسک فورس اور فنڈز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جو ملک میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے آسٹریلیا میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شوبز میں کوئی سچا دوست نہیں ہوتا، سب سوشل میڈیا کی حد تک ہے، نعیمہ بٹ
  • کراچی کی ‘برقعہ بیٹر’ نے لڑکوں کو بھی ناکوں چنے چبوا دیے، ویڈیو وائرل
  • کراچی کی 'برقعہ بیٹر' نے لڑکوں کو بھی ناکوں چنے چبوا دیے، ویڈیو وائرل
  • میچ میں فتح کے بعد شاہین آفریدی اور انشا کے بیٹے کی اسٹیڈیم سے پہلی بار تصاویر وائرل
  • بھارت؛ وینٹی لیٹر پر موجود بیمار ایئرہوسٹس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
  • ہانیہ عامر بھارت میں کام کر کے اپنا وقت برباد کر رہی ہیں، نادیہ خان
  • آئی سی سی چیئرمین شپ کے بعد بھارت کا ایک اور اہم کمیٹی پر قبضہ برقرار
  • راولپنڈی میں کے ایف سی کی برانچ پر حملہ، ویڈیو وائرل
  • ویرات کوہلی کی دوران میچ دل کی دھڑکنوں کا معائنہ کروانے کی ویڈیو وائرل، مداح پریشان
  • کرینہ کپور کی دبئی میں ’چھمک چھلو‘ پر شاندار ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو وائرل